qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

اردو کے40جوان صحافیوں کی خدمات کا اعتراف

اردو کے نوجوان صحافیوں کی خدمات کا بھی اب اعتراف کیا جانے لگا ہے۔ 29ستمبر2023 کا دن اردو صحافت میں یاد گار کے طور پر درج ہو گیا کیونکہ اس روز اردو کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے جڑے چالیس جوان صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انعامات سے نوازہ گیا۔ انعامات سے نوازنے کا کارنامہ ای فور میڈیا(Exchange4Media) نامی تنظیم نے انجام دیا۔ چالیس برس کی عمر سے کم کے چالیس اردو صحافیوں کو انکی صحافتی خدمات کے اعتراف میں انعامات سے نوازہ گیا۔

انعام یافتگان میں اردو الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں کی تعداد زیادہ تھی۔ اور ان میں بھی اکثریت سابقہ ای ٹی وی اردو چینل اور فوت شدہ نیوز ایٹین اردو چینل سے وابستہ رہے صحافیوں کی تھی
جن جوان صحافیوں کو انعامات دیکر انکی عزت افزائی کی گئی ان میں مرزا غنی بیگ،بلال بالی، ذیشان ندوی،ثناوارث، منزہ شاہ ،ابو ہریرہ،عابد حسین،خورشید ربانی اور اعلم اللہ شامل ہیں۔ان میں ثنا، منزہ، ابو ہریرہ،بلال بالی اور عابد حسین ایسے صحافی ہیں جو نیوز ایٹین اردو چینل کی باقیات سے تشکیل شدہ نیوز ایٹین جموں کشمیر لداخ اور ہماچل پردیش(نیوز ایٹین جے کے ایل ایچ) سے وابستہ ہیں لیکن مرزا غنی بیگ نیوز ایٹین اردو کی سوشل میڈیا شاخ سے منسلک ہیں۔

ای ٹی وی اردو چینل جو بعد میں کئی برس تک نیوز ایٹین اردو کے طور پر عالم وجود میں رہا اور اب اردو میڈیا کا ایک قصہ پارینہ بن چکا ہے۔15اگست2022 کو نیوز ایٹین اردو کی حیثیت سے محض 21 برس کی عمر میں دم توڑ گیاتھا۔ای ٹی وی اردو چینل کے طور پر اسکی پیدائش 15اگست 2001 کو ہوئی تھی۔انتقال سے کچھ عرصہ پہلے ہی نیوز ایٹین اردو نے لگاتار دوسری مرتبہ سال کے بہترین نیوز چینل کا ای این بی اےایوارڈ حاصل کیا تھا۔
نیوز ایٹین اردو چینل کی موت نا گہانی تھی یا کسی سازش کے تحت اسے قتل کیا گیا یہ تا حال ایک معمہ ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔نیوز ایٹین اردو کی موت یا قتلhttps://www.qaumikhabrein.com/news/news18urdu-end-conspiracy/

Related posts

شاعرعمران پرتاپ گڑھی کانگریس اقلیتی سیل کے چیئرمین مقرر۔ شعرا برادری میں خوشی کی لہر۔

qaumikhabrein

مردوں کو بھی دیدی گئی کورونا ویکسین۔ ہمارے ملک میں سب کچھ ممکن ہے

qaumikhabrein

مولانا عباس مسعود محفوظ کر رہے ہیں علمی آثار کو

qaumikhabrein

Leave a Comment