ترکی کے Kung Fu کھلاڑی نجم الدین اربکان اکیوز سے Kung Fu چیمپین کا خطاب چھین لیا ہے۔ نجم الدین اربکان کو چیپئن شپ جیتنے کے بعد فلسطینی پرچم لہرانے کی سزا ملی ہے۔ واقعہ 17 دسمبر2023 کو استنبول میں تقسیم انعام کی تقریب کے دوران ہوا تھا۔ ترکی کے نجم الدین نے سونے کا میڈل حاصل کرنے کے بعد پوڈیم پر ہی اپنی جیب سے فلسطینی پرچم نکال کر لہرایا تھا اور فلسطینیوں کا روایتی رقص دبکا بھی کیا تھا۔ یوروپی Kung Fu فیڈریشن نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا۔ اور واقعہ کی جانچ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعہ کی تصدق ہونے پر نجم الدین سے چیمپئن کا تمغہ واپس لے لیا جائےگا۔ جانچ کے بعد گزشتہ روز یوروپی یونین Kung Fu فیڈریشن نےنجم الدین کو اعزاز سے محروم کرنے کا اعلان کردیا۔ فیڈریشن نے نجم پر پابندی بھی لگا دی ہے اور ان سے تمام یورپی چیمپئن شپ اور عالمی ایوارڈ واپس لئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
یوروپی یونین Kung Fu فیڈریشن کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نجم نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کیا تھا انہیں اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ اگر مستقبل میں موقع ملا تو پھر اسکو دہرائیں گے۔ نجم Kung Fu کے چھ بار چیمپئن رہ چکے ہیں۔22 سالہ نعمت نے کہا کہ اگر میں اسرائیلی پرچم لہراتا تو فیڈ ریشن میرے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی۔