qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔شیعہ کونسل کی جانب سے جلوس محمدی کا استقبال

امروہا میں بارہ ربیع الاول کو جشن رسول اکرم،سرور کائنات اور فخر موجودات بڑے عظیم الشان اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ قدیم روایت کے مطابق جلوس محمدی برامد ہوا اور اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا مقام مقود تک پہونچا

۔ راستے میں جگہ جگہ جلوس کا استقبال کیا گیا۔ کہیں جلوس کے شرکا کے لئے مشروبات کا بندوبست تھا تو کہیں کسی اور طریقے سے ضیافت کی گئی۔ کہیں جلوس پر پھول برسا کر اظہار محبت و عقیدت کیا گیا۔

نوبت خانہ تراہے پر شیعہ کونسل امروہا کے ارکان نے جلوس کا استقبال پھول برسا کر کیا۔ جلوس پر پھول برسا کر امن و اتحاد کا پیغام دینے والوں میں کونسل کے صدرسید سبطین رضا نقوی نوشی، نائب صدر سعید رضا،جنرل سیکریٹری ناز اختر،ایڈیٹر محمد علی، حسن عباس عرفی،شاندار مجتبیٰ،محمد صادق سبطین نقوی جوزی،کونین نقوی،شباب حیدر عابدی،محمد شعیب، ببلو نقوی،محمد عابد سبطین او ر شیعہ کونسل امروہا کے تمامی ممبران اور متعلقین شامل تھے۔

Related posts

امروہا ایک فعال شخصیت سے محروم۔ نواب انتقام علی خاں نہیں رہے۔

qaumikhabrein

میں اب سنگھ پریوار نہیں کہونگا۔ راہل گاندھی

qaumikhabrein

جامعہ الازہر کے شیخ آیت اللہ سیستانی سے کریں گے ملاقات

qaumikhabrein

Leave a Comment