qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن آجکل قرآن کا مطالعہ کررہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بتایا ہے کہ وہ آج کل قرآن کا ترجمہ پڑھ رہے ہیں۔
عرب نیوز ویب سائٹ ’اردو نیوز‘ کی رپورٹ میں آسٹریلیوی ادارے ’نیوز کور‘ کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے بتایا گیا کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مقدس کتاب کا انگریزی ترجمہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا تھا۔

انٹرویو میں میتھیو ہیڈن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز میرے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ بجا اور ایک شخص کمرے داخل ہوا جس کے ہاتھ میں قرآن تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ’وہ رشخص رضوان تھے اور میں یہ کہوں گا کہ وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جو میں کبھی فراموش نہیں کروں گا۔‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ روزانہ قرآن کا تھوڑا تھوڑا مطالعہ کررہے ہیں۔

دبئی میں ایک ورچوئل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بھی انہوں نے قومی ٹیم کے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی تعریف کی. ہیڈن نے کہا کہ اسلام کا پاکستانی ٹیم کو متحد رکھنے میں بہت بڑا رول ہے۔ان کاکہنا تھا کہ یہ بہت زبردست بات ہے کہ کس طرح اسلام نے کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہوا ہے اور پاکستانی ٹیم میں کس طرح روحانیت اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
خیال رہے کہ رمیز راجا نے گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میتھیو ہیڈن کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

ایران میں موساد کے ایجنٹس گرفتار۔تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

qaumikhabrein

تصوف و عرفان محور امن و محبت کے موضوع پرسمبل سوناواری میں ایک روزہ سمینار۔

qaumikhabrein

ٹرمپ۔ کورونا مریضوں کو گوانتانامو جیل بھیجنا چاہتے تھے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment