qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نہٹور نگر پالیکا کے ہر وارڈ میں صحت جانچ کیمپ لگائے جائیں گے

نہٹورنگر پالیکا کے تمام وارڈوں میں مفت جانچ اور کاؤنسلنگ کیمپ لگائے جائیں گے  تاکہ “صحت مند نہٹور” مہم کے تحت صحت سے متعلق بیداری بڑھائی جا سکے۔’شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر’ سے وابستہ ہیلتھ والنٹیروں کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مہدی ولا میں  منعقد اس میٹنگ میں سنٹر کے بانی غزال مہدی نے کہا کہ اس سلسلے میں نگر پالیکاکے وارڈ ممبران سے بات کرنے کے بعد ایک ٹائم ٹیبل تیار کیا جائے گا جس سے وارڈ میں رہنے والوں کو آگاہ کیا جائے اور وہ اس مفت جانچ اور کاؤنسلنگ سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر کی جانب سے اس طرح کے کیمپ پہلے ہی وارڈ نمبر 17، 18 اور 20 میں لگائے جا چکے ہیں۔

 ہیلتھ والنٹیروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے غزال مہدی نے کہا کہ ہمیں ’’دو خاموش قاتلوں‘‘ یعنی شوگر اور بلڈ پریشر کے خلاف اپنی پوری توانائی اور وسائل کے ساتھ مہم کو تیز کرنا ہو گا تاکہ لوگوں کو ان کے خطرات سے بچایا جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ مہدی ولا میں قائم  ‘شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور  کاؤنسلنگ سنٹر’ نے اپنی مفت خدمات کا 81 ہفتے کا سفر مکمل کر لیا جس کے  دوران 2 ہزار سے زیادہ لوگوں نے جانچ اور مشاورتی خدمات سے استفادہ کیا ہے۔

کل  بھی شوگر، بلڈ پریشر لیول اور اہم علامات (آکسیجن کی سطح، درجہ حرارت، دل کی دھڑکن اور وزن وغیرہ) کی جانچ اور کاؤنسلنگ کا عمل جاری رہا۔ درجنوں خواتین اور مردوں نے اپنی جانچ  کرائی اور سنٹر کی  مشاورتی خدمات سے فیضیاب ہوئے۔ جانچ کے دوران ایک سنگین معاملہ سامنے آیا جس میں محلہ نیزہ سرائے کی ایک 50 سالہ خاتون کا کھانے کے بعد کا شوگر لیول 586 پایا گیا۔  اسے کاؤنسلنگ کے بعد علاج کے لیے نہٹور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سرکاری ہسپتال) جانے کا مشورہ دیا گیا۔ ہیلتھ والنٹیروں کی میٹنگ  میں محمد حذیفہ، تسمیہ فریدی، منتشا پروین، ہدی نفیس، نشرہ شیخ، عظمیٰ پروین، شیبا انصاری، رفا پروین، ارحم، انم ملک، اقرا ابراہیم، شائستہ انجم، فوزیہ انصاری، عبدالقادر، زہیب حسین زیدی وغیرہ شامل تھے۔

Related posts

بغیر ویزا کے ایرانی جا سکیں گے قزاخستان

qaumikhabrein

داعش کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خفیہ ایجنسیاں کنٹرول کرتی ہیں۔

qaumikhabrein

شہیدان خدمت  کی شہادت پر علی پور میں تعزیتی مجلس

qaumikhabrein

Leave a Comment