qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

ٓآن لائن دینی درسگاہ سدرۃ المنتہیٰ کے اعزاز میں اضافہ۔

حیدر آباد میں قائم آن لائن دینی درسگاہ سدرۃ المنتہیٰ قرآن اکیڈمی اپنے قیام کے بعد سے مسلسل ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔اس بیچ اسکی دینی تعلیمی خدمات کا بھی اعتراف کیا جاتا رہا ہے۔ مختلف اداروں کی جانب سے اسے اعزازات و انعانات ست نوازہ گیا ہے۔اعزاز نوازی اور خدمات کے اعتراف کے سلسلے میں سدرۃ المنتہیٰ کو تازہ اعزاز ClassPlus نامی تنظیم نے ڈجیٹل تعلیم کے فروغ سے متعلق Digital Educator Awardسے نوازہ ہے۔ یہ ایوارڈ سدرۃ المنتہیٰ کوجولائی2023میں سب سے زیادہ آن لائن لائیو کلاسیز کا اہتمام کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔

کلاس پلس کے شریک بانی اور سی ای او مکل رستگی اور کلاس پلاس کے مینٹور سابق کرکٹر سورو گانگوولی کے دستخط سے جاری سرٹی فکیٹ میں’ سدرۃ المنتہیٰ قرآن اکیڈمی’ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنےاور انکی زندگی بہتر کرنے میں اسکےتعاون کی تعریف کی گئی ہے۔

مولانا شاداب احمد کی قیادت میں’ سدرۃ المنتہیٰ قرآن اکیڈمی’ تحت مکتب گزشتہ کئی برسوں سے آن لائن دینی تعلیم سے طلبا کی زندگی کو روشن کرنے میں مصروف ہے۔اکیڈمی کو ہر موضوع کے ماہر اور لائق اساتزہ کی خدمات دستیاب ہیں۔ اس وقوت مختلف ملکوں کے سیکڑوں طلبا و طالبات اس قرآن اکیڈمی سے فیض حاصل کررہے ہیں۔ مکتب کے ایپ کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Related posts

آیت اللہ سیستانی نے اقوام متحدہ کی ایلچی سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔ سرسید کالج کے یوم تاسیس کی تقریب

qaumikhabrein

کورونا ۔ ٹیکہ کاری کے معاملے میں خواتین مردوں سے کافی یچھے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment