اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔انتقال کی وجہ برین ہیمبرج رہی۔وہ گزشتہ تین ہفتوں سے اورنگ آباد کے سٹی کیر اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ وہ بیاسی برس کی تھیں۔انکی تدفین حضوری شاہ میاں درگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ جبکہ نماز جنازہ شب میں گیارہ بجے جامع مسجد اورنگ آباد میں ادا کی گئی۔
ایم آئی ایم کی اعلیٰ لیڈر شپ نےامتیاز جلیل کی ولادہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اورنگ آباد کے معز شہریوں نے امیتیاز جلیل سے اظہار تعزیت کیا ہے۔