نواسہ رسول اللہ، جگر گوشہ علی و بتول سردار نوجوانان جنت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ایک محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔بزم فروغ ادب کی جانب سےمحلہ قاضی زادہ کے عزاخانہ چاند سورج میں منعقدہ اس محفل مقاصدہ کی صدارت مولانا کوثر مجتبیٰ نقوی نے کی۔ مسند پر انکے ساتھ موانا منظر عباس سرسوی بھی موجود تھے.
محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔ محفل میں امام عالی مقام کے حضور جن مداحان اہل بیت نے منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا ان میں استاد الشعرا شمیم امروہوی، واحد امروہوی،نوشہ امروہوی، لیاقت امروہوی، لاڈلے رہبر، مبارک امروہوی، جمال عباس فہمی، وسیم امروہوی،شیبان قادری،زید بن علی،پنڈت بھون کما ر شرما، شاہنواز تقی، شاندار امروہوی,قیصر مجتبیٰ امروہوی
تاجدار امروہوی،کوکب امروہوی،اشرف فراز، فراز عرشی،وفا امروہوی، مہدی زیدی میرٹھی،اقتدار حسین شہپر، تاج امروہوی، ضیا کاظمی، قسیم ابن رفیع،ناظم امروہوی،عارف ناظم امروہوی، ،فرقان امروہوی، شجاع عباس، غفران راحل، ابوذر امروہوی اور ماسٹر ندیم رضا کے ساتھ
سرسی کے مہمان شعرا، صفی سرسوی،مہدی سرسوی،صادق سرسوی اور تمثیل سرسری نے بھی بار گاہ امام میں کلام پیش کیا۔محفل کے اختتام پر محفل کے کنوینر ضیا کاظمی نے شعرا اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔