qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سلیم صدیقی نئی معیاد کے لیے کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کے صدر منتخب

اورنگ آباد میں کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کی معیاد مارچ میں۲۰۲۲ ء میں ختم ہورہی تھی جس کے لیے صدرکونسل ضیاء الدین صدیقی نے نئی معیاد کے لیے الیکشن اعلان کیا تھا۔جس کے لیے ۵/مارچ ۲۰۲۲ ء کو کونسل کی جنر ل باڈی کی میٹنگ وانتخاب عمل میں آیا جس میں ۲۵/ممبران منتخب ہوئے۔اس انتخاب میں الیکشن ریٹرنگ آفیسرکے طورپر شہر کی مشہور ومعروف سماجی وعلمی شخصیت خالد سیف الدین محی الدین (ریٹائر انجینئر اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن) اور ڈاکٹر سہیل احمد خان (سابقہ پرنسپل مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن)نے نگراں کے فرائض انجام دیے۔اس میٹنگ کی شروعات مولانا محمد شریف نظامی نے تلاوت قرآن سے کی۔معراج صدیقی نے دوسال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ صدرکونسل ضیاء الدین صدیقی نے وفاق کی ضرورت واہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔بعدازاں ورکنگ کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔جو حسب ذیل ہیں۔۔۔

محمد کامران علی خان،سلیم صدیقی ،مولانا محمد شریف نظامی، ضیاء الدین صدیقی ، منتجِب الدین شیخ ، عبدالمعید حشر ، مولانا عبدالقوی فلاحی ، معراج صدیقی ، مولانا انوارالحق اشاعتی ،مرزا سلیم بیگ ،سید امجدالدین قادری، ایڈوکیٹ سید فیض ،مولانا الیاس خان فلاحی،عبدالمنّان خان ص، ایڈوکیٹ سلیم خان، ایڈوکیٹ خضر پٹیل، شعیب صدیقی ، محمد اویس احمد ،عادل مدنی ،مرزا عبدالقیوم ندوی، یاسر صدیقی ، جاوید قریشی ،،مولانا عبدالرشید مدنی ، یاسر فاروقی سید اعجاز نہری
۶؍مارچ۲۰۲۲ ء کو کونسل کی نئی منتخبہ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بیت الیتیم،شاہی مسجد میں منعقد کیا گیا۔جس میں کثرت رائے سے شہر کی مشہور تعلیمی وسماجی شخصیت سلیم صدیقی کو صدر منتخب کیا گیا۔واضح ہوکہ اس انتخاب کے لیے الیکشن ریٹرنگ آفیسر کے فرائض جناب محمد عارف موظف اسسٹنٹ ڈائریکٹر فورینسک سائنس لیب)نے انجام دیے۔مولانا محمد شریف نظامی نے تلاوت قرآن سے اس میٹنگ کی شروعات کی۔ضیاء الدین صدیقی صاحب نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ انتخابات کی روح امانت اور ذمہ داری کا شعور ہے۔ مناصب کے امیدوار ہمارے پاس نااہل تسلیم کیے جاتے ہیں۔ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم کنوینسنگ سے اجتناب کریں کیونکہ یہ ہماری قدروں کے خلاف ہے۔ ہمارا انتخابی عمل سادہ اور شفاف ہو۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جسے مسلمانوں کے مسائل و امور کا ذمہ ادر بنایا جائے اور وہ اس کا حق ادا نہ کر ے وہ جنت کی خوشبو بھی نہ پاسکے گا۔

بعدازاں انتخاب عمل میں آئے جس میں کثرت رائے سے سلیم صدیقی صاحب کو بحیثیت صدر منتخب کیا گیا۔ صدر منتخب ہونے پر سلیم صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں کمزور ہوں اور آپ تمام کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میری مدد کرنی ہوگی۔میں اکیلا کچھ نہیں کرپاؤں گا آپ سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا۔صدر اور ورکنگ کمیٹی کے مشورے سے تین نائب صدور منتخب کیے گئے جن میں ایڈوکیٹ سید محمد فیض،اہلسنت والجماعت سے مولانا محمد شریف نظامی،اورشہر کی مشہور ومعروف سماجی خدمت گار محمد کامران علی خان شامل ہیں۔سیکریٹری جنرل کے طورپروحدت اسلامی کے محمد منتجب الدین شیخ کا انتخاب کیا گیا۔پانچ سیکریٹریز میں تعمیر ملت سے عبدالمعید حشر خان،اُردو ٹیچرس اسوسی ایشن سے مرزا سلیم بیگ،سید امجدالدین قادری، یاسر صدیقی اور میجر سید عواب نہری(اعجاز)شامل ہیں۔۔ خازن کی حیثیت سے مشہور سماجی خدمت گار اور خادم اُردو مولانامرزاعبدالقیوم ندوی کا انتخاب عمل میں آیا۔ ہردوپروگرام کے ناظم سید امجدالدین قادری کے شکریہ وجماعت اسلامی ہندمہاراشٹر کے معاون نائب امیرحلقہ مولانا الیاس خان فلاحی کی دعاپر میٹنگ کا اختتام ہوا۔

Related posts

البرٹ آئن سٹائن کا بیش قیمت جملہ

qaumikhabrein

الیکٹرانک جنگ کے محاذ پر ایران کی تیاری

qaumikhabrein

مشہد کا “رضوی ہسپتال” ٹاپ ون کیٹیگری میں شامل

qaumikhabrein

Leave a Comment