qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

بارہمولہ میں جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ

گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں جموں و کشمیرپیپلز جسٹس فرنٹ (JKPJF) کے زیر اہتمام شہید محمد مقبول شیروانی المعروف بارہمولہ کا شیر کی یاد میں خون کے عطیہ کاکیمپ گایا گیا۔ م۔ اس کیمپ میں لوگوں نے 50 پوائنٹس خون کا عطیہ دیا۔عطیہ کرنے والوں میں سری نگر، بڈگام کے JKPJF ضلعی صدور،بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے پارٹی کارکنان بھی شامل تھے۔

جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد قربانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔جو شہید محمد مقبول شیروانی نے قوم کی خاطر دی ہے۔ عباس رضوی نے کہاکہ 1947 میں مقبول شیروانی کی بہادری، شہادت اور بعد میں ان کی شہادت قبائلی چھاپوں کے دوران پاک فوج کی طرف سے کی جانے والی زیادتیوں اورکارروائیوں کا پرچار کرنے کی ہندوستان بھر میں ضرورت ہے.

۔شیروانی، اس وقت ایک 19 سالہ نوجوان تھاانہوں نے ی نگر،بڈگام ہوائی اڈے کی طرف قبائلی حملہ آوروں کی پیش قدمی کو روکااور ہندوستانی فوج کو بروقت یہاں پہنچنے کا موقع فراہم کیا۔ شیروانی کے اس قدم سے دشمن نے بھارتی فوجیوں کے سے پہلے ہی انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ان کے جسم کو لکڑی کے تختے پر کیلوں سے جکڑ دیاگیا تھا ۔انہوں نے آخری وقت میں بھی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہنے سے انکار کر دیا تھا۔
آغا سید عباس رضوی نے کہاکہ اس بہادری کی داستان کو آج کی نسل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ہندوستان اور اس سے زیادہ وادی میں رہنے والوں کے لیے، جن میں سے بہت سے لوگ اس واقعے سے واقف نہیں ہیں۔

اپنی مادر وطن کے تئیں ان کی وفاداری اور وابستگی کے سبب ہی انہیں “مجاہد شیروانی” اور “شیر کا” خطاب ملا۔
جے کے پی جے ایف کے چیئرمین نے کہاکہ مقبول شیروانی پر سینما اور تھیٹر ہونا چاہئے ۔ان کی قربانیاں آج کی نوجوان نسل کے لیے تحریک کا باعث بن سکتی ہیں۔

Related posts

بلقیس کے مجرموں کی رہائی کو مہوا موئترا نے سپریم کورٹ میں چنوتی دیدی

qaumikhabrein

بامبے ہائی کورٹ نے مسجد میں نماز کی اجازت نہیں دی۔

qaumikhabrein

جامعۃ الازہر کے شیخ نجف میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کریں گے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment