qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

چھٹے پھیرے کے بعد لڑکی نے شادی سے کیا انکار۔ کہا دولہا پسند نہیں۔

اتر پردیش کے ضلع مہوبا میں ایک دولہن نے ساتویں پھیرے سے عین پہلے شادی سے انکار کرکے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ دولہن نے چھٹے پھیرے کے بعد ساتواں پھیرا لینے سے انکار کردیا۔ شادی نہیں کرنے کی وجہ لڑکی نے یہ بتائی کہ اسکو دولہا پسند نہیں ہے۔ واقعہ کل پہاڑ تحصیل کے ایک گاؤں کا ہے۔ ہندو رسم کے حسا ب سے ساتویں پھیرے کے ساتھ ہی شادی مکمل ہوجاتی ہے۔ لیکن لڑکی نے ساتوں پھیرا لینے سے انکار کردیا۔ دولہا اور دولہن کے دوستوں اور رشتےداروں نے لڑکی کو بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ معاملہ اتنا بگڑا کہ رات میں ہی پنچایت بلائی گئی لیکن لڑکی راضی نہیں ہوئی۔ لڑکی کی ضد کے آگے اسکے ماں باپ بھی مجبور تھے اور آخر کار دولہا کو بارات کے ساتھ ناکام واپس جانا پڑا۔

دولہا کے باپ نے سوال اٹھایا کہ جب لڑکی کو لڑکا پسند نہیں تھا تو اس نے شادی کی بقیہ رسموں میں کیوں حصہ لیا اور چھ پھیرے کیوں لئے۔لڑکی کے ذریعے ساتواں پھیرا لینے سے انکار سے پہلے سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا۔ شادی میں آئے مہمان خوشی خوشی فوٹو کھنچوا رہے تھے۔ کھانا پینا چل رہا تھا لیکن لڑکی کے یکایک انکار کے ساتھ ہی موقع پر سناٹا چھا گیا۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہیکہ لڑکی نے عین موقع پر شادی سے انکار کیا ہے۔ اوریہ کی ایک لڑکی نے شادی کے روز یہ کہتے ہوئے شادی سے انکار کردیا تھا کہ لڑکا بغیر چشمے کے اخبار نہیں پڑھ سکتا۔(بشکریہ نیوز ایٹین)

Related posts

لاوئے پورہ سرینگر میں ملی ٹنٹنوں کاسی آر پی ایف پارٹی پر حملہ ۔دو اہلکار ہلاک ۔دوزخمی

qaumikhabrein

پاکستانی ڈرائیور گیا تھا کابل پہونچ گیا امریکہ۔

qaumikhabrein

یو پی شیعہ وقف بورڈ چیئرمین کے تمام فیصلے غیر قانونی

qaumikhabrein

Leave a Comment