qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ہندستانی علما کے کارناموں سے دنیا کو واقف کرایا جائے۔ حجۃ الاسلام حکیم الہی

ہندوستان میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالمجید حکیم الہی نے میں کہا ہےکہ ہندوستانی علماء نے صدیوں تک دینِ اسلام کی خدمت اور علمی ورثے کی حفاظت میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور آج وقت کی ضرورت ہے کہ اس عظیم میراث کو نئی نسل اور پوری دنیا تک پہنچایا جائے۔قم میں خبررساں ایجنسیحوزہ نیوز ایجنسی کے  دورے کےموقع پر میڈیا کی اہمیت اور ذمہ داری پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اطلاع رسانی صرف ایک فعالیت نہیں بلکہ یہ ایک رسالت اور عہدِ الٰہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ نے ادارے کی فعالیت پر  انہیں  ایک جامع رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنسی اس وقت گیارہ زبانوں میں خبریں شائع کر رہی ہے اور عنقریب چار مزید زبانوں کا اضافہ ہوگا۔ اس کے بعد اردو، ہندی اور بنگالی زبان کے ایڈیٹرز نے بھی اپنی کارکردگی  سےنمائندہ ولی فقیہ کو آگاہ کیا۔

نمائندہ ولی فقیہ نے میڈیا کی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’اگر ہم کسی منبر سے خطاب کریں تو چند سو لوگ سنتے ہیں، لیکن میڈیا کے ذریعے یہی بات لاکھوں اور کروڑوں افراد تک پہنچ سکتی ہے۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ آج کی اصل جنگ ایک فکری اور ذہنی جنگ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ’’اس میدان میں کامیاب وہی ہوگا جو بروقت اور تازہ بات پیش کرے۔ اگر ہم دوسروں کو اپنی طرف جذب نہ کر سکے تو ہار جائیں گے۔

نمائندہ ولی فقیہ نے ہندوستان کے علمی سرمائے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’ہندوستان میں شیعوں کا عظیم سرمایہ موجود ہے مگر ہماری نئی نسل اس سے بے خبر ہے۔ ایک زمانے میں لکھنؤ میں پچاس مجتہد موجود تھے۔ صاحب جواہر نے اپنی کتاب جواہر الکلام کی تائید کے لیے اسے لکھنؤ بھیجا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے شیعوں کو ایسا کردار ادا کرنا چاہیے کہ حکومت سمجھے کہ یہ کمیونٹی ملک کے لیے فائدہ مند اور وطن پرست ہے۔ ’’نظام میں خلل ڈالنا حرام ہے۔ ہمیں اپنے علماء کی معرفی کرنی چاہیے اور ان کی خدمات کو اجاگر کرنا چاہیے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ہم مجالس میں فضائلِ امیرالمؤمنینؑ تو بیان کرتے ہیں لیکن یہ نہیں بتاتے کہ ہمارا ان فضائل سے کیا ربط ہے۔ ’’ہمیں اپنی زندگیوں کو ان فضائل سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ: ’’ہمیں آئندہ کے لیے چراغ بننا ہوگا تاکہ لوگوں کی ہدایت کرسکیں۔ صرف حقیقت بیان کریں اور اسلام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے رکھیں۔‘‘

Related posts

اورنگ آباد میں تزک و احتشام سے برامد ہوا جلوس محمدی

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں این آئی اے کا چھاپہ۔ایک گرفتار

qaumikhabrein

مولانا عباس مسعود محفوظ کر رہے ہیں علمی آثار کو

qaumikhabrein

Leave a Comment