شیعوں کا مذہبی اثاثہ بہت ہے لیکن یہ سب نہ تو یکجا ہے اور نہ جدید دور کے تقاضوں کے اعتبار سے محفوظ ہے۔ اس مذہبی اثاثے کو یکجا کرنے اور ڈجیٹل فارم میں محفوظ کرنے کا اہم اور تاریخی کام حیدر آباد میں قائم معصومہ قم اسلامی تعلیمی سوسائٹی کے زیر اہتمام مولانا محمد عباس مسعود کررہے ہیں۔ مولانا عباس مسعود مختلف موضوعات سے متعلق قدیم اور نادر و نایاب کتابوں کو ڈجیٹل فارم میں محفوظ کررہے ہیں۔ وہ اب تک مختلف زبانوں کی ہزاروں کتابوں کو ڈجیٹل طور پر محفوظ کر چکے ہیں۔ خواہش مند افراد کے لئے یہ علمی سرمایہ پین ڈرایئوز اور ہارڈ ڈسک کی صورت میں مناسب ہدیہ پر دستیاب ہے۔
امام حسین اور کربلا کے موضوعات سے لیکر تشیع سے متعلق قیمتی کتابوں تک کو مولانا عباس مسعود سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔تذکرہ بے بہا، مطلع انوار، خورشید خاور، تذکرہ علمائے امامیہ، وارثان انبیاء،تذکرہ مفسرین امامیہ،علامہ بشیر نجفی کا مختصر تعارف،مولاناجواد نقوی کا مختصر تعارف،زنداں سے پرے رنگ چمن رھبر معظم کی اسیری کے قصے،علامہ طالب جوہری سیرت و کردار،علامہ صفدر حسین نجفی،شیخ احمد احسائی،تجلیات مفتی محمد عباس کے حالات زندگی،تذکرہ حفاظ شیعہ ،حکیم امت کلب صادق نمبر،سید ابن طاووس،شیخ عبد الکریم حائری،سید عبد الحسین لاری،علی شریعتی کے زندگی کے حالات،قصص العلماء ،بر صغیر میں شیعہ علماء کی ادبی خدمات،تذکرہ علما شیعہ پر سرسری نظر،سید دلدار علی نقوی،تاریخ شیعیان امروہہ،برق طور، تذکرہ منے آقا،ادیب اعظم محمد باقر شمس،تذکرہ علمائے کشمیر،آل حکیم کے مصائب، شیخ عبد الکریم حائری،
علم و علماءاز ساحر لکھنوی،علامہ یوسف حسین نجفی حیات و خدمات،علامہ سید محمد شاکر حیات اور کارنامے،یادنامہ علامہ ذیشان حیدر جوادی،خاندان اجتہاد،حسینیہ غفران مآب،، مولانا سید مہدی ،سید محمد سلطان العلماء،سید المفسرین سید علی،سید العلماء سید حسین،تراجم علمائے ہند از علامہ نقن،خورشید فقاہت آیت اللہ مرعشی،تذکرہ علمائے امامیہ پاکستان، خاندان اجتہاد چار جلدی، مجدد شریعت ، ورثۃ الانبیاء، اوراق الذھب تین جلدی، مفتی سید محمد قلی خان،عباد الرحمان، مایہ ناز علماء کے تذکرے،وا ناصراہ مرثیہ برائے ناصرالملت، تذکرہ مولانا باقر العلوم،تذکرہ حیات ناصر الملما، مذہب حق کے دو ناصر، وداع ناصر نمبر، فقیہ عالیقدر آیت الللہ منتظری، محسن نقوی شہید، شرف الدین عاملی، جنت مآب از علامہ نقن، سید علماء علامہ نقن نمبر، انشا اللہ خان انشاء، ضمئر اختر کے انٹرویو، خطیب الکوثر ضمیر اختر، مجلہ حوزہ شیخ محمد حسین ڈھکو، سرکار آیت شیخ محمد حسین نجفی، مرد علم میدان عمل میں،فاضل لکھنوی ،ہمت کی چٹان شہید مدرس جیسی کتابیں ڈجیٹل صورت میں تبدیل کی جا چکی ہیں۔
شیعہ علمی آثار کتابوں کی ہارڈ ڈسک میں اردو ادب سے متعلق نظم اور نثر دونوں میں ہزاروں کتابیں موجود ہیں۔
اردو اور سماجیات، اردو ادب اور مذہب، اردو ادب اور تاریخ، عالمی ادب کے اردو تراجم، بچوں کا ادب ، اردو قواعد و گرامر کی کتابیں، اردو املا، اردو انشاء، اردو محاورات، اردو انسائیکلو پیڈیا، اردو زبان میں معلومات عامہ کی کتابیں، اردو درسی نصاب، اردو کے ادبی و مذہبی مجلات، اردو زبان میں سائینس کی کتابیں ، علم عروض کی کتابیں، اردو زبان میں خلاصہ نگاری کی کتابیں، اردو زبان میں میڈیا اور صحافت سے متعلق کتابیں، اردو زبان کی تنقیدی کتابیں، نظامے سے متلعق کتابیں، اردو تصنیف تالیف اور تحقیق کے اصول کی کتابیں، دکھنی اردو ادب،ادبوں کے مجموعے آثار یا ادیبوں پر لکھی گئی تحقیقی کتابیں بھی ڈجیٹل فارم میں حاصل کی جاسکتی ہیں۔