
مہاراشٹر کی ہمہ جہت اور ہمہ گیر شخصیت ڈاکٹر سید سردار نواب کو فلوریڈا کی کینیڈی یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازہ گیا ہے۔ ڈاکٹر سردار نواب کو یہ ڈگری دہلی میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں پیش کی گئی۔۔ یہ اعزاز انکی اس کامیابی کی عزت افزائی کرتا ہے کہ جو انہوں نے ایشیائی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ ریکارڈ ہے دبئی (1990) میں 131 گھنٹے تک بغیر رُکے۔ بغیر نیند، بغیر آرام، اور بغیر ٹھوس خوراک کے سائیکلنگ کا ۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پختہ عزم اور خود پر یقین کے ساتھ، ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ سردار نواب ایشیا کے واحد شخص ہیں جن کے نام یہ ریکارڈ ہے۔

ڈاکٹر سید سردار نواب ہمہ جہت شخصیت کے حامل ہیں وہ سماجی،سیاسی اور مذہبی حلقوں میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ مشہور فرم
A. S interprises کے منیجنگ ڈائریکٹر سید سردار نواب آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے صوبائی نائب صدر ہیں وہ انجمن ذوالفقاریہ جون پور ( مقیم ممبئی )کے صدر بھی ہیں۔
ڈٓکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے جانے پر انکے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ممبئی کے مشہور شیعہ مرکز مغل مسجد میں منعقدہ اس تقریب میں علمائے کرام اور معززین شہر کے علاوہ بڑی تعداد میں مومینین نے شرکت کی۔