qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

‘بزم انوار سخن’ کے زیر اہتمام سالانہ طرحی مسالمہ ۔۔نامور شعرا کی شرکت ۔

اپنی طرز کے  منفرد طرحی مسالمہ کا اہتمام دہلی میں ‘بزم انوار سخن’ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ یہ طرحی مسالمہ ہر سال دختر پیغمبر بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی شان میں منعقد ہوتا ہے۔قومی راجدھانی دہلی  کےانڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقدہ اس طرحی مسالمے کی  صدارت مولانا سید محسن جونپوری نے اور نظامت پروفیسر ناشر نقوی نے کی۔مسالمے میں  علما اور شعرا کی ایک خوبصورت کہکشاں موجود تھی۔

اس موقع پر معروف شاعر علی انور زیدی کے مجموعہ کلام ‘انوار سخن’ کی رونمائی کی رسم بھی انجام پائی۔مہمان خصوصی اعجاز فرخ حیدرآبادی، سابق الیکشن کمشنر نسیم زیدی،انکم ٹیکس کمشنر ناصر علی رضوی،ریٹائرڈ آئی پی ایس قمر احمد زیدی کے ہاتھوں ‘انوار سخن’ کی رسم اجرا انجام دی گئی۔ ۔

میرٹھ کے منصبیہ عربی کالج کے استاد مولانا اطہر کاظمی نے اس سالانہ طرحی مسالمہ کے حوالے سے سلام کی تعریف، تاریخ اور اہمیت کا ذکر کیا۔ مولانا کاظم مہدی عروج جونپوری نے تحقیقی مقالے میں اردو شاعری کی ایک اہم صنف ‘سلام’ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سلام کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی اردو شاعری کی تاریخ ہے۔ انہوں نے آج کے دور میں طرحی مسالمہ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مسالمہ دورہ حاضر کے تمام طرحی مسالموں میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے اور سلام کے حوالہ سے دنیائے ادب کا سب سے بڑا سالانہ پروگرام بن چکا ہے۔

مولانا اعجاز فرخ حیدرآبادی نے کہا کہ یہ سالانہ محفل اپنی نوعیت کا ایک منفرد اجتماع ہے جس کا اہتمام روایت کو برقرار رکھنے والے منتخب، باشعور شخصیات اور باشعور شاعروں نے ذمہ داری کے ساتھ کیا ہے۔ اس مسالمہ کے پہلے دن سے ہی اس بات کا خیال رکھا جاتا ہےسلام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسکے شایان شان کلام پیش کیا جائے۔

طرحی مسالمہ (مشاعرہ) میں مولانا عباس ارشاد، مولانا دلکش غازی پوری، مولانا کاظم مہدی عروج، مولانا عابس کاظم جروالی، استاد جرار اکبرآبادی، شہزادہ گلریز رامپوری، سلیم امروہوی، پروفیسر عراق رضا زیدی، استاد سرور نواب، ابوالقاسم حیدر آبادی، ڈاکٹر ابوالقاسم،انجم صادق حیدرآبادی، جان موانوی نے انیس کے سلام کے مصرع پر طرحی کلام پیش کیا۔

مولانا رئیس جارچوی، مولانا فراز واسطی، مولانا غلام علی، مولانا طالب حسین، مولانا اظہار زیدی، مولانا باقر نقوی، مولانا نقی موانوی، اشجع رضا زیدی، جمال طحہٰ، کمال امروہوی، جمشید زیدی، عدیل جان نے خاص طور سے مسالمہ  میں شرکت کی۔

مرحوم شاعر علی انور زیدی  کے مجموعہ کلام ‘انوار سخن’  کا یہ پہلا  ایڈیشن ہے دوسرا ایڈیشن جلد ہی  شائع کیا جائےگا۔

Related posts

خس کم جہاں پاک۔ متنازعہ کارٹونسٹ لارس ولکس سڑک حادثے میں مارا گیا۔

qaumikhabrein

حیدر آباد۔۔اسلامی طلبا تنظیم کا دعوت پروگرام

qaumikhabrein

ہندستان چھوڑ کردوسرے ملکوں میں کیوں بس رہے ہیں لوگ

qaumikhabrein

Leave a Comment