qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ڈاکٹر مہتاب امروہوی فکر تونسوی پر سیمنار میں کلیدی خطبہ دیں گے

ساہتیہ اکادمی نئی دہلی اور ہریانہ اردو اکادمی کے مشترکہ زیراہتمام 12 ستمبر 2022 کو اردو کے سینئر صحافی، کالم نگار رام لال بھاٹیہ- فکر تونسوی -حیات اور خدمات پر ہریانہ اردو اکیڈمی، پنچکولہ میں ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں امروہہ کے سینئر صحافی، نایاب عباسی ڈگری کالج میں اردو کے لیکچرار / چیف پراکٹر ڈاکٹر مہتاب امروہوی کو فکر تونسوی کی شخصیت پر کلیدی خطبے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر مہتاب امروہوی ایک طویل عرصہ سے اردو ہندی صحافت اور کالم نگاری میں سرگرم عمل ہیں ۔وہ امروہہ ضلع سے روزنامہ انقلاب کے ضلع رپورٹر بھی ہیں۔

ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مہتاب امروہوی کے کلیدی خطبے سے قبل ساہتیہ اکادمی کے ایڈیٹر انوپم تیواری ، ہریانہ اردو اکادمی کے ڈائرکٹر چندر تریکھا افتتاحی اور خیرمقدمی تقریر کریں گے جبکہ پروگرام کی مہمان خصوصی اردو ادبی مشاورتی بورڈ کے رکن شین کاف نظام (جودھپور) ہوں گے۔ پہلے سیشن کی صدارت معروف اسکالر پروفیسر اختر الواسع صدر مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کریں گے جس میں ڈاکٹر رفیق احمد، ڈاکٹر لبنیٰ حامد اپنے مقالے پیش کریںگی۔

دوسرے سیشن کی صدارت سینئر صحافی، شاعر چندر بھان خیال کریں گے، جس میں کیول کرشن رشی، اسد رضا کے مضامین کے ساتھ ساتھ فکرتونسوی کی مشہور کتاب ‘چھٹا دریا’ پر پروفیسر ناشر نقوی ایک خصوصی مضمون پیش کریں گیں ۔ اس کتاب میں فکر تونسوی نے ملک کی تقسیم کی ہولناکیوں کو بہت منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔’چھٹا دریا’ اردو ادب کا نایاب ورثہ ہے۔

Related posts

جنت البقیع اور جنت المعلّٰی کی تاریخی اہمیت

qaumikhabrein

تامل ناڈو میں مورتی بجلی کے تار سے ٹکرانے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

qaumikhabrein

چین نے ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کی۔ برطانیہ کے ایک ٹرائبیونل کا فیصلہ

qaumikhabrein

Leave a Comment