qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

یمن میں نیو ٹران بم کا استعمال۔ سعودی اتحاد کے جنگی جرائم کا سلسلہ دراز

یمن میں سعودی اتحادیوں کے جنگی جرائم کا سلسلہ دراز ہوتا چلا جا رہا ہے۔ طویل جنگ کے دوران یمن کے حوثی مجاہدین کو شکست دینے میں ناکامی سے سعودی اتحادی بوکھلا ہٹ کا شکار ہیں۔ اب وہ کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر اتر آئے ہیں۔

یمن میں سعودی اتحادی فوج نے نیو ٹران بم کا استعمال کیا ہے۔ جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ نیو ٹران بم کا استعمال غیر قانونی اور نا جائز ہے۔

سوئس خبر رساں ایجنسی نے جیف اسمتھ نامی ایک بین الاقوامی ماہر کے حوالے سے خبر دی ہیکہ ‘اسے یمن میں کئی بڑے دھماکوں کی ویڈیو موصول ہوئی ہے’۔ جیف اسمتھ ایٹمی طبیعیات دان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق انسپکٹر ہیں ۔
اس نے اور اس کے ساتھیوں کو اس دھماکے کے تجزیے میں پتہ چلا ہے کہ یہ دھماکہ نیوٹران بم سے متعلق تھا۔ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسرائیل کے علاوہ کوئی دوسرا گروہ اس دھماکے کا ذمہ دار نہیں ہو سکتا تھا۔

موصولہ خبروں کے مطابق دارالحکومت صنعا پر یہ نیو ٹڑان بم حملہ کیا گیا۔ اسکے علاوہ ایک رات میں بیس حملے کئے گئے۔ جس سے بھاری تباہی مچی۔ بچوں پر کیمیاوی حملے کے اثرات دیکھے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ سعودی ایف 16 طیارے نے کیا تھا۔ حقوق انسانی کی آوازیں بلند کرنے والی عالمی ایجنسیاں اور ادارے یمن میں سعودی اتحادیوں کے جنگی جرائم پر مجرمانہ طور پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔۔۔

Related posts

ایام عزا کی آخری مجلس اور جلوس عزا

qaumikhabrein

نیٹو نے افغانستان میں فوجی مشن کے خاتمےکا اعلان کردیا۔

qaumikhabrein

میرٹھ۔بی بی فاطمہ کی ولادت کی مناسبت سے یوم مادر کا اہتمام

qaumikhabrein

Leave a Comment