qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

توہین رسالت کا معاملہ۔ یمن میں بھی احتجاج

ہندوستان میں توہین رسالت ص کے خلاف احتجاج کی لہریمن کے دارالحکومت صنعا تک پہونچ گئی ہے۔صنعا میں پر زور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں بی جے پی لیڈروں کے ذریعے پیغمبر اسلام ص کی شان اقدس میں کی گئی گستاخی کے خلاف یمن کے صوبے صنعا کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے اعلان کیا کہ امت مسلمہ توہین رسالت ص کے خلاف مناسب وقت اور مناسب مقام پر ردعمل کا اظہار کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ ہندوستان میں اس قسم کا جرم کر کے اس بات کو ثابت کر دیا گیا کہ ہندو بھی یہود و نصاری کی طرح مسلمانوں کے خلاف ایک ہی محاذ پر لڑ رہے ہیں۔
احتجاجی مظاہرین نے اپنے اجتماع میں اسلام و مسلمانوں کے دشمنوں کے خلاف نعرے لگائے اور مذہبی مقدسات کا احترام کئے جانے کا مطالبہ کیا

Related posts

امریکا کو انخلا سے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔ عمران خان۔

qaumikhabrein

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی محنت رنگ لائی

qaumikhabrein

قصباتی علاقوں کے کامیاب طلبا کی گائیڈنس اور کاؤنسلنگ کی ضرورت

qaumikhabrein

Leave a Comment