qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مرحوم شعرا کو خراج عقیدت۔ شام یاد رفتگاں کا اہتمام۔

کئی معروف اور صاحب طرز شعرا کی موت سے امروہا کا ادبی دامن خالی ہوگیا۔ ان مرحوم شعرا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بزم فروغ ادب امروہا نے ‘یاد رفتگاں’ کے عنوان سے ایک شام غزل کا اہتمام کیا۔ سعید رضا نقوی کے مکان محلہ دربار شاہ ولایت میں منعقدہ یہ شام رفتگاں، حسن محمد نگار، ڈاکٹر شفاعت فہیم، ڈاکٹر عظیم امروہوی، ضیا عباس نجمی، رفیع سرسوی اور نشتر امروہوی کی یادوں کے نام رہی۔

اس شعری شام کا آغاز ندیم نقوی امروہوی نے سرور کائنات کے حضورنعت پیش کرکے کیا۔شام غزل میں مسند پر ماسٹر میثم زیدی ، نوشہ امروہوی اور آباد حسین تشریف فرما تھے۔ نظامت اشرف فراز نے کی۔ جن شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں صدر محفل ماسٹر میثم زیدی، مطاہر حسین نوشہ، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، شان حیدر بے باک،حسن امام، جمال عباس فہمی، اشرف فراز، فراز عرشی، شیبان قادری، شاندار امروہوی، انیس امروہوی،سامی امروہوی،ہمایوں حیدر،نازش مصطفیٰ،ناظم امروہوی, عابد عباس کوکب،عاصم امروہوی،اقتدار حسین منا، اسد امروہوی اور شجاع عباس شامل ہیں۔

۔شجاع عباس نے اپنے والد مرحوم ضیا عباس نجمی کا کلام پیش کرکے انکی یادوں کو تازہ کردیا۔ نوشہ امروہوی نے بھی مرحوم شعرا کی یاد میں اشعار پیش کئے۔ جمال عباس فہمی نے دو قطعات کے ذریعے مرحوم شعراکو خراج عقیدت پیش کیا۔

ہستیاں خاک ہوئیں کیسی ‘عظیم’ اور’ فہیم’
دست قزاق اجل سے چلے خنجر کتنے
کیسے ‘دلشاد’ رہے بزم سخن میں اپنا
سینہ اہل سخن میں لگے ‘نشتر’ کتنے
۔۔۔
ضیا عباس نجمی کی یاد میں
ذاکر آل محمد تھے بقا پر تھی نظر
ہاں اسی واسطے تو دار فنا چھوڑ گئے
جام کوثر کے لئے تم تو بڑی عجلت میں
منبر ذکر علی فرش عزا چھوڑ گئے
ضیا عباس نجمی کا گزشتہ سات جولائی کو مختصر مدت کی بیماری ک بعد انتقال ہو گیا تھا۔ ضیا عباس نجمی شاعر اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ تحت اللفظ مرثیہ خواں بھی تھے۔
شام غزل کے اختتام پرنازش نقوی اور سعید رضا نے شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

عالم تشیع کو ایک اور صدمہ۔لبنان میں شیخ عبدالعامر قبلان کا انتقال

qaumikhabrein

عہد ساز سلام گزار اشرف عباس کی تیسری برسی

qaumikhabrein

جھار کھنڈ اسمبلی میں نماز کے لئے کمرہ مختص کرنے پر ہنگامہ۔ بی جے پی ارکان کے پیٹ میں مروڑ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment