اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 8بلین سے بڑھ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 8 بلین سے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس آبادی کا 59 فیصد حصہ براعظم ایشیا میں زندگی بسر کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں مردوں کی تعداد 4 بلین سے زیادہ ہے اور عورتوں کی تعداد 3.9 بلین ہے۔
براعظم افریقہ میں 17.6 فیصد، یورپ میں 9.38 فیصد، شمالی امریکہ میں 7.55 فیصد، جنوبی امریکہ امریکہ میں 5.50فیصد اور اوشیانا میں 0.55 فیصد انسان بسے ہوئے ہیں۔