qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

داعش کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خفیہ ایجنسیاں کنٹرول کرتی ہیں۔

جی ہاں بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ عراق ،شام افغانستان اور متعدد ملکوں میں خون کی ندیاں بہانے والے ظالم داعش کی چابی کس کے پاس ہے۔ یہ اب معلوم ہو گیا ہے۔عراق کی حزب اللہ تحریک کا دعویٰ ہیکہ داعش کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خفیہ ایجنسیاں کنٹرول کرتی ہیں۔ عراقی حزب اللہ کے عسکری اور سلامتی امور کے مشیر ابو علی العسکری نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہیکہ داعش کی کاروائیاں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خفیہ ایجنسیوں کے اشارے پر انجام دی جارہی ہیں۔

سعودی خفیہ ایجنسی

ابو عی العسکری کا کہنا ہیکہ داعش کی مجرمانہ حرکتوں کی جانب سے آنکھیں بند کرلینے والے بھی اسکے گناہوں میں برابر کےشریک ہیں۔ داعش نے حال ہی میں عراق کے کیرکوک میں حملہ کرکے سات پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔ گزشتہ سنیچر کو بھی داعش نے کیرکوک میں حملہ کرکے وفاقی پولیس کے بارہ اہلکاروں کو مارڈالا تھا۔

یو اے ای کی خفیہ ایجنسی

Related posts

امروہا میں حسینی ٹائگرز کے دفتر کا افتتاح

qaumikhabrein

ایران نے ” نور 2″ نامی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں روانہ کردیا

qaumikhabrein

توہین عدالت کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment