وحدت اسلامی ہند کی نمائندہ مجلس نے محمد ضیا الدین صدیقی کو وحدت اسلامی ہند کا نیا امیر منتخب کیا ہے۔ یہ انتخاب ایوت محل میں تنظیم کے نمائندہ ارکان کی تین روزہ نشست میں ہوا۔ نئے امیر کے انتخاب کی ضرورت سابق امیر مولانا عطا الرحمان وجدی کی طویل علالت کے سبب وحدت اسلامی ہند کی سرگرمیوں کے بنا خلل جاری رکھنے کی غرض سے واقع ہوئی۔
مولانا عطا الرحمان وجدی نے سولہ برس تک تنظیم کی رہنمائی کی۔ تظیم کے ارکان نے مولانا عطا الرحمان وجدی کی خدمات کا اعتراف کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔