qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بی بی زہرا کا حقیقی شیعہ راہ ولایت سے جدا نہیں ہوتا: مولانا سید محمود حسن رضوی

فاطمہ زہرا (س) محافظہ ولایت کا نام ہے، اسی لئے شہزادی کونین (س) کو شہیدہ ولایت کہا جاتا ہے، لہذا ہمیں زندگی کے ہر لمحے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہمارے قدم راہ ولایت سے منحرف نہ ہوں۔

آندھرا پردیش کے وجے واڑا میں مسجد حسینؑ،میں ایام فاطمیہ کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمود حسن رضوی
نے سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل بیان کرتے ہوئےکہا کہ قرآن مجید میں آیت مباہلہ میں فاطمہ زہرا (س) کو ” نساءَنَا” سے تعبیر کرنے کی وجہ اور راز یہ ہے کہ حضرت فاطمہ (س) اوصاف الہی کی مظہر کا ہیں، کائنات کی تمام نیکیوں کا ظہور اسی ذات با برکت سے ہے۔

حجۃ الاسلام مولانا سید محمود حسن رضوی نے کہا کہ قرآن مجید میں حضرت زہرا (س) کی شان میں بہت سی آیات ہیں، آیت مباہلہ، سورہ کوثر، سورہ انسان، آیت تطہیر (احزاب/33) کے علاوہ اگر ہم تفسیر قرآن اور احادیث کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ آیات ۴۳ و ۹۰ سوره نحل، ۲۶ و ۵۷ اسراء، ۱۱۵ و ۱۳۲ طه، آیت ۴ سوره روم، ۲۴ سوره سجده، ۳۳، ۴۱ و ۵۷ احزاب، ۳۴ فاطر و ۷۵ ص، ۲۳ شوری، ۱ سے۳ سورہ دخان، ۲۱ جاثیه، ۱۱ محمد (ص)، ۱۷ ذاریات، ۱۷ و ۲۱ طور، ۳۱، ۳۷، ۱۲۴ و ۲۳۸ بقره، ۷۱ و ۱۹۵ آل‌عمران، ۲۹ رعد و ۲۴ ابراهیم سے مراد ذات حضرت فاطمہ (س) ہے۔

مولانا سید محمود حسن رضوی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہمیں سیرت معصومین علیہم السلام کو اپنا نمونہ عمل بنانا چاہئے، ہماری زندگی کا کوئی بھی لمحہ اہل بیت علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستے سے جدا نہ ہو۔
مولانا نے موجودہ دور میں بعض نوجوانوں کی روش پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج کل نوجوانوں میں یہ عام سی بات ہو گئی ہے کہ وہ والدین کو اطلاع دئے بغیر ہی شادی کر لیتے ہیں۔ اس سے معاشرے میں ایک عجیب سا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
مولانا سید محمود حسن رضوی قم کی حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔

Related posts

امریکہ عراق میں جنگی مشن ختم کرنے کو تیار۔عراق اور امریکہ میں معاہدہ۔

qaumikhabrein

 نجف اور کربلا کے درمیان زائرین کے لئے سائبان 

qaumikhabrein

امریکی معیشت کی نیا ڈانواڈول

qaumikhabrein

Leave a Comment