qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پوپ نے امام حسین کے نام والا بینر قبول کیا

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امام حسین کے نام والا بینر قبول کیا ہے۔ یہ بینر امام حسین کے حرم مطہر کے انٹر نیشنل میڈیا سینٹر کے ایک وفد نے انہیں ویٹیکن میں انکی رہائش گاہ پر پیش کیا تھا۔حرم کے میڈیا سینٹر کے وفد نے سید الشہدا امام حسین ع کے امن اور انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد کے تحت پوپ سے ملاقات کی تھی۔

وفد نے امام حسین کے نام کے بینر کے علاوہ حرم مطہر اور کربلا سے متعلق لٹریچر اور دیگر یادگاری اشیا بھی عیسائیوں کے پیشوا کو پیش کیں۔ پوپ فرانس نجف میں مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے دوران آئمہ اطہار اور بالخصوص امام حسین سے اپی دلی عقیدت کا اظہار کر چکے ہیں۔

پوپ فرانسس سے ملاقات کے بعد حرم مطہر کے میڈیا وفد نے روم میں Pontifical University of the Holy Cross کا بھی دورہ کیا۔اور اسکول آف چرچ کمیو نیکیشن کے ڈین سے ملاقات کی۔ اور انہیں حرم اطہر کی سرگرمیوں اور اسکے سائنسی، ثقافتی اور مذہبی پروجیکٹوں سے واقف کرایا۔ اسکول آف چرچ کمیو نیکیشن کے ڈین ڈاکٹر ڈینئل ویلر نے حرم امام حسین کے ساتھ مشترکہ ثقافتی اور میڈیا فورم قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

Related posts

احتجاجی شاعر گوہر رضا اور معروف صحافی قمر آغا امروہا میں

qaumikhabrein

رفیق زکریا کالج فار ویمنس میں بزنس ایکسپو

qaumikhabrein

مسجد اقصیٰ کے امام پر اسرائیل نے لگائی پابندی

qaumikhabrein

Leave a Comment