سعودی عرب اور اسکے اتحادی کئی برس سے یمن پر حملے کررہے ہیں۔ حملہ آوروں نے یمن کی ناکہ بندی بھی کررکھی ہے جسکی وجہ سے وہاں خوراک، دوائیں اور دیگر مدد نہیں پہونچ رہی ہے۔ یمن میں خوردنی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت ہے۔ لاکھوں بچے تغزیہ بخش غزا کی کمی کے سبب بھوکوں مرنے کے قریب ہیں۔
ایسے میں امریکہ نے گیارہ ہزار ٹن اناج یمن کے عوام کے لئے بھیجا جو الحدیدہ بند ر گاہ پہونچا لیکن یہ اناج سڑا ہوا ہے اس میں کیڑے پڑے ہوئے ہیں۔ المسیرا ٹیلی ویزن کے مطابق یمن کے انصار اللہ کے حکام نے بتایا ہیکہ جو سڑا ہوا اناج امریکہ کی جانب سے یمن پہونچا ہے اس میں دالیں۔ چنے اور دیگر اشیا ہیں۔
یمن کی ساٹھ فیصد آبادی خوردنی اشیا کی قلت کا شکار ہے۔ تیس لاکھ خواتین اور بچے تغزیہ بخش خوراک سے محروم ہیں۔ مجموعی طور پر یمن میں بائیس لاکھ بچے تغزیہ کی کمی کا شکار ہیں۔ روزانہ دس برس کی عمر تک کے دسیوں بچے ہلاک ہورہے ہیں۔ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کے حملوں کے سبب یمن کے اسپتال اور طبی سہولت کے مراکز تباہ ہو چکے ہیں۔