امریکہ نے سعوی عرب سے اپنے جدید دفاعی میزائل سسٹم اور پیٹریات بیٹریز کو ہٹا لیا ہے۔ امریکہ نے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا ہیکہ جب یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر فضائی حملے جاری ہیں۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے صدمے سے ابھی خلیجی عرب ممالک ابرے بھی نہیں تھے کہ امریکہ نے پرنس سلطان ایئر بیس سے اپنے دفاعی نظام کو ہٹا لیا۔
حالانکہ جزیرہ نما عرب میں ابھی بھی ہزاروں امریکی فوجی ایران سے تحفظ کے نام پر تعینات ہیں لیکن خلیجی ممالک امریکہ کے مستقبل کے منصوبوں کے تعلق سے تشویش میں مبتلا ہیں۔ کیونکہ موجودہ حالات میں انہیں مزید دفاعی میزائل درکار ہیں۔ ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے تعلق سے ویانہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہورہے ہیں اور خطے میں ٹکراؤ کے خطرات بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ ایسی صورت میں امریکہ کا دفاعی میزائل نظام کا ہٹا لینا سعودی عرب کی رات کی نیند حرام کئے ہوئے ہے۔(بشکریہ الجزیرہ)