qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

امریکہ ایران کی سپاہ پاسداران سے خوف زدہ۔ معلومات دینے کے لئے رکھا 15 ملین کا انعام

ایران کے تعلق سے امریکہ کو ہمیشہ منہ کی ہی کھانا پڑی ہے۔ ایران کے اسلامی انقلاب سے لیکر آج تک امریکہ نے ایران کے خلاف جو بھی اقدام کیا ہے اسکے نتیجے اسی کے خلاف برامد ہو ئے ہیں۔ ایران کے معاملے میں امریکہ کا ہر مہرا پٹا ہے۔ اسکی ہر کوشش ناکام ہوئی ہے۔ اسکا ہر پانسہ الٹا پڑا ہے۔ اب امریکہ نے ایران کی سپاہ پاسداران کے خلاف مورچہ کھولا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے سفارتی سیکورٹی کے دفتر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے بارے میں مالی معلومات حاصل کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ

امریکہ نے آئی آر جی سی کے بارے میں جانکاری کے لئے انعام کا اعلان کرکے اپنی خفیہ ایجنسیوں کی صلاحیتوں کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔ امریکہ نے در پردہ طور پر اپنی خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ امریکہ نے یہ تسلیم کرلیا ہیکہ ایران کی سپاہ پاسداران کے بارے میں معلومات یکجا کرنے میں اسکے خفیہ اداروں کو تو کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی اب اسے یہ جانکاری حاصل کرنے کے لئے 15 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کرنا پڑا ہے۔

امریکہ نے اپنی خفیہ ایجنسیو ں کی ناکامی کا اقرار کیا

امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپلومیٹک سیکورٹی آفس کے “انصاف کے لیے انعام” پیج نے ایک نئی ٹویٹ میں آئی آر جی سی کے مالیاتی نیٹ ورک کے بارے میں معلومات دینے والے والےکے لیے 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔
امریکہ کی نظر میں ایران کی سپاہ پاسداران ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ انعام کا اعلان امریکی وزارت خارجہ کے سفارتی سیکورٹی کے دفتر کی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا گیا ہے۔

اس دفتر کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان کے مطابق، وہ ایسی معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر تک کا انعام مقرر کرے گا جو آئی آر جی سی اور قدس فورس سمیت اس کی تمام شاخوں کے مالیاتی نظام میں خلل کا باعث بنے

Related posts

کیرلہ کی فاطمہ نے کتابت کرکے تیار کیا قرآن مجید کا نسخہ

qaumikhabrein

مصر میں بھیانک ٹرین حادثہ۔ درجنوں ہلاک۔سیکڑوں زخمی

qaumikhabrein

الیکٹرانک جنگ کے محاذ پر ایران کی تیاری

qaumikhabrein

Leave a Comment