معروف مسیحی پادری ہیلاریون ہیگی کے ذریعے اسلام قبول کرنے کی خبر آجکل دنیا بھر کے میڈیا میں چھائی ہوئی ہے۔
ہیگی نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام سعید عبداللطیف رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی وبلاگ میں لکھا ہے: ایسا ممکن نہیں کہ میں لوگوں کے سامنے ایک پادری بنا رہوں اور خلوت میں اسلام قبول کرلوں۔ہیگی کا کہنا تھا کہ اسلام کی کشش نے انہیں بیس سال پہلے اپالا چیا کے ایک اسلامی مرکز میں اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔ تاہم اب میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
انکا کہنا ہیک ایک پادری کی حیثیت سے اب تک کی زندگی میں میرا کام اطمینان بخش تھا اور لوگ میرے کام سے راضی تھے تاہم میرا اندورونی عقیدہ بدل چکا ہے جو شعلہ میرے اندر پیدا ہوا تھا وہ اب شعلہ فشاں ہوچکا ہے۔سابق مسیحی پادری کا کہنا تھا کہ پہلے میں نے اعلان کیا تھا کہ کیلفورنیا میں ایک عبادت خانہ قایم کرونگا تاہم اب اسلام قبول کرکے میں سمجھتا ہوں کہ میں گھر لوٹ آیا ہوں۔
ہیگی نے آیت ۱۷۲ سوره اعراف کی طرف اشارہ کیا: «وَإِذْ أَخَذَ رَبُّکَ مِنْ بَنِی آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَىٰ أَنْفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ ۖ قَالُوا بَلَىٰ ۛ شَهِدْنَا ۛ أَنْ تَقُولُوا یَوْمَ الْقِیَامَةِ إِنَّا کُنَّا عَنْ هَٰذَا غَافِلِین.» ( اور یاد کرو اس وقت کو جب خدا نے فرزندان آدم کو چنا اور انکو گواہ بنایا اور کہا کہ کیا میں تمھارا پروردگار نہیں؟ سب نے کہا: جی ہم گواہی دیتے ہیں (بعض مفسرین کا کہنا ہے: اس کا مطلب ارواح فرزندان آدم ہے عالم ذر میں ارواح اور توحید خدا پر گواہی اور ربوبیت پر گواہی، تاکہ قیامت میں نہ کہہ سکے کہ ہم غافل تھے۔
اسلام کے خلاف جتنا زیادہ پروپگنڈہ ہورہا ہے لوگ اتنے ہی زیادہ اسکی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔
اسلام دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب ہے اور تحقیقی مرکز پیو کے مطابق سال 2015 سے لیکر 2050 تک میں دنیا میں دگنی آبادی مسلمانوں کی ہوگی۔