qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران کو ڈرانے کی کوشش۔۔ایران کے جنوبی پانیوں میں 50 ممالک کے ساتھ امریکی مشقیں۔

ایران کو خوفزدہ کرنے کی اپنی تمام تر کوششوں کے بعد اب امریکہ نے ایک اور حربہ اختیار کیا ہے۔ امریکہ نے ایران کے جنوبی پانیوں میں پچاس ملکوں کے ساتھ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔
امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت 50 ممالک کی شرکت سے مشترکہ مشقیں اس ماہ کے وسط تک جاری رہے گی۔

I

امریکی بحریہ نے اعلان کیا کہ یہ مشقیں ایران کے جنوبی پانیوں، خلیج فارس، بحیرہ عرب، بحیرہ احمر، بحیرہ عمان، بحر ہند اور مشرقی افریقہ کے ساحلی علاقوں میں کی جارہی ہیں۔
ان مشقوں میں 7,000 فوجی اور 35 بحری جہاز شرکت کر رہے ہیں، جن میں مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے پانچ اہم شعبوں، بغیر پائلٹ کے نظام، بارودی سرنگوں سے نمٹنے، مصنوعی ذہانت کے ارتقاء اور عالمی صحت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Related posts

دہلی کے کئی اسپتالوں کے ڈاکٹرز اجتماعی چھٹی پر

qaumikhabrein

پروفیسر علی جاوید کا انتقال۔

qaumikhabrein

ذہنی دباؤ اور اضطراب کا علاج ہے سینہ زنی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment