qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

امریکی سفیر نے لبنانی لیڈر سے ملاقات کے دوران حجاب پہنا۔ امریکہ میں ہنگامہ

امریکی حکومت لبنان میں تعینات اپنی سفیر سے سخت ناراض ہے۔ اس ناراضگی کی وجہ حجاب ہے۔ دوروتھی شیا لبنان میں 2020 سے امریکہ کی سفیر ہیں۔ انہوں لبنان میں حزب اللہ حامی ایک لیڈر سے ملاقات کے دوران حجاب پہنا تھا۔ یہ واقعہ عین اس وقت کا ہے جب ایران میں حجاب کے معاملے پر زوردار ہنگامہ برپا تھا۔ حالانکہ ایران کا الزام ہیکہ مغربی قوتیں اس ہنگامہ کے پیچھے تھیں۔

حال ہی میں دوروتھی شیا کی وہ تصویر منظر عام پر آئی جس میں وہ سفارتخانہ کی ایک اور افسر کے ساتھ اعلیٰ سطحی شیعہ اسلامی کونسل کے لیڈر کے ساتھ ملاقات کے دوران حجاب پہنے نظر آرہی ہیں۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ میں دوروتھی کی حرکت پر سخت برہمی ظاہر کی جارہی ہے۔ ایران میں حجاب کے معاملے پر خواتین کے مظاہروں کی امریکہ کی جانب سے بھرپور حمایت کی گئی تھی۔

ایران میں حجاب مخالف مظاہرے کی تصویر

امریکہ کے سفارتی حلقوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہیکہ امریکی سفیر دوروتھی کی حرکت سے ایران کے حجاب مخالفین کے مظاہرے کی حمایت کی امریکی کوششوں کو نقصان پہونچا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایران کے مظاہرین کی تحریک اور ایران کی سخت گیر حکومت کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنےکے تعلق سے امریکہ دفتر خارجہ کے موقف کو بھی دوروتھی کے اقدام سے نقصان پہونچا ہے۔

ایران میں حجاب مخالف مظاہروں کی تائید کرنے والے ایرانی امریکی گروپوں نے بھی حجاب میں امریکی سفیر کی تصویر پر سخت ناراضگی جتائی ہے۔ ان گروپوں کا کہنا ہیکہ دوروتھی شیا کی حرکت سے امریکہ کے محکمہ خارجہ کی بے ترتیبی ظاہر ہوتی ہے

Related posts

اسرائیلی فوج زخمی قیدیوں کو ڈھال بنا رہی ہے

qaumikhabrein

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی لگا دی گئی۔

qaumikhabrein

غیر پر لانے کو ایمان کہاں سے لاؤں

qaumikhabrein

Leave a Comment