
کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی آئین میں لوگوں کو ہتھیار رکھنے کا حق حاصل ہے اور اسکی وجہ سے امریکہ میں انسانوں کی تعداد سے زیادہ ہتھیاروں کی تعداد ہے۔ ہتھار رکھنے کے آئینی حق کا معاملہ امریکہ میں ہمیشہ بحث اور تنازعہ کا موضوع رہا ہے۔ ری پبلیکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں میں اس معاملے پر شدید اختلافات رہے ہیں۔

دنیا میں امریکہ واحد ایسا ملک ہے جہاں لوگوں کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں۔ Small Arms Survey کے مطابق ہر 100 امریکیوں پر 120 ہتھیار ہیں۔ ہتھیار رکھنے کے قانونی حق کی وجہ سے امریکہ میں ہر برس ہزاروں لوگ اندھا دھند فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔ امریکہ میں ہتھیار سازوں کی لابی اتنی مضبوط ہیکہ مریکی کانگریس ملک میں ہتھیار محدود رکنے کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھا سکی ہے۔

امریکہ کی مجموعی آبادی دنیا کی آبادی کا پانچ فیصد ہے لیکن اجتماعی طور سے قتل کرنے والوں کی مجموعی تعداد کے 31 فیصد مجرم امریکی باشندے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہیکہ امریکہ خود کو دنیا میں حقوق انسانی کا علمبردار کہتا ہے۔