امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں روزانہ کوروناسے تقریبن دو ہزار افراد ہلاک ہورہے ہیں۔سی این این کے مطبق حالانہ امریکہ کی نصف سے زائد آبادی کو کورونا کی ویکسین لگائی جا چکی ہے اسکے باوجود وہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہیکہ ویکسین لگانے کے سست رفتاری کے عمل کے سبب کورونا اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اینتھنی فاوچی نے کہا ہیکہ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے پیش نظر امریکہ میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے صدر بائڈن نے ویکسین کی جانب عوام کو راغب کرنے کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے اسکے تحت سرکاری ملازمین کو زبردستی ہر ہفتے اپنا کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 42 ملین سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا کے سبب امریکہ میں ابتک 6 لاکھ 91 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔