qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ہندستان کی مذمت کرنے والی قرارداد امریکی کانگریس میں پیش

حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ہندستان پر عالمی دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔
ہندستان میں مذہبی آزادی اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی مذمت کرنے والی ایک قرارداد امریکی کانگریس میں پیش کی گئی ہے۔
اس قرارداد کے منظور ہونے کی توقع بھلے ہی بہت کم ہے لیکن یہ اس لئے اہم ہیکہ امریکہ میں مذہبی معاملوں پر ہندستان میں تشدد کے واقعات پر امریکہ کی جانب سے مختلف سطحوں پر بیانات کا سلسلہ جاری ہے ۔ایک ہفتے کے بعد اسلامو فوبیا کے معاملے پر امریکی کانگرس میں سماعت ہونے والی ہے جس میں ہندستان میں بر سر اقتدار جماعت بی جے پی کے ترجمانوں کے ذریعے توہین رسالت کے بیانات کا معاملہ خاص طور سے اٹھنے کی توقع ہے۔

الہان عمر۔ڈیموکریٹ رکن

ہندستان میں مذہبی آزادی اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی مذمت کرنے والی قرارداد ڈیموکریٹ کانگریس رکن الہان عمر نے پیش کی ہے۔الہان عمر نے حال ہی میں پاکستان کی جانب لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا۔الہان عمر کے ذریعے پیش قرارداد میں کہا گیا ہیکہ ہندستان میں مسلمانوں،عیسائیوں،سکھوں،دلتوں،قبائل اور دیگر مذہبی گروہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ رشیدہ طالب،جیمس میک گوورن اور جو آن ورگان نے قرارداد کی تائید کی ہے۔ میک گو ورن ‘ٹام لانتوس حقوق انسانی کمیشن؛ کے شریک چئر مین ہیں جو30 جون کو اسلامو فوبیا کے معاملے کی سماعت کریگا۔ ‘ٹام لانتوس حقوق انسانی کمیشن’ میں امریکہ کی دونوں پارٹیوں ریپبلیکن اور ڈیم،وکریٹ کے ارکان شامل ہیں۔الہان عمر اور رشیدہ طالب امریکی کانگریس کی تین مسلم ارکان میں شامل ہیں۔الہان عمر کمیشن کی بھی ممبر ہیں ۔انہوں نے گزشتہ ماہ کانگرس میں ایک قرارداد پیش کی تھی جو منظور ہو گئی تھی جسکے تحت مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے محکمہ خارجہ ایک خصوصی دفتر قائم کرے۔

Related posts

امروہا میں پیغمبر اکرم کی ولادت کے موقع پر محفل نور۔

qaumikhabrein

نئے سال میں اورنگ آباد کے نوجوانوں کو ملےگا روزگار

qaumikhabrein

ترکی اور اسرائیل کی رَنگ رَلیاں۔ اسرائیلی صدر ترکی پہونچ گیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment