qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ٹیچرز کی بھرتی اب MPSCکی معرفت ہو۔۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ

ریاست مہاراشٹر میں 2017 سے اساتذہ کی بھرتی پوتر پورٹل کی معرفت کی جا رہی تھی،مگر مختلف شکایتیں موصول ہونے سے تعلیمی کمشنر سورج مانڈھرے نے اساتذہ کی بھرتی مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن MPSP معرفت کرنے کی ایک تجویز ریاستی تعلیمی سکریٹری و مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کو روانہ کی ہے۔ مزکورہ تجویز کو فوراً منظوری دی جائے، نیز MPSC معرفت ٹیچر بھرتی شروع کرنے میں فی الحال کچھ ٹیکنیکل بدلاؤ کی ضرورت ہے اس وقت تک جو اساتذہ کی بھرتی کا پروسیجر ہے اس کو فوراً مکمل کیا جائے۔

ایسا مطالبہ ٹیچر بھرتی کے لئے کوشاں تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ  کی جانب سے وزیر اعلی محترم ایکناتھ شندے، نایب وزیر اعلی محترم دیویندر فڈنویس سے کیا ہے۔ ریاست بھر میں 15 سالوں سے اساتذہ کی بھرتی پر پابندی عائد تھی، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے مسلسل 12 تحریکوں کے بعد 2019 میں 11138اساتذہ  کی بھرتی کی اجازت ریاستی حکومت کی جانب سے دی گئی، 2017 میں حکومت نے 12001 اساتذہ بھرتی  پوتر پورٹل معرفت کرنے کا فیصلہ کیا مگر بعد میں صرف 5031 اساتذہ کی بھرتی کی گئی جس میں اردو میڈیم کے صرف 466 اساتذہ کی بھرتی ہی کی گئی،ریاست میں اساتذہ کی بھرتیMPSC کے ذریعے ہونے سے شفافیت پیدا ہو گی اور ماہر، ہنر مند اساتذہ کو انصاف ملے گا،اساتذہ کی بھرتیMPSC, معرفت کرانے کا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ شروع سے کر رہی ہے۔

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمدکا کہنا ہیکہ ۔MPSC کے ذریعے ٹیچر بھرتی ہونے میں مختلف ٹیکنکل دشواریاں درپیش ہیں۔ اس لیے ہم نے ایجوکیشن کمیشن سورج مانڈھرے سے درخواست کی ہے کہ جو پروسیجر فی الحال ٹیچر بھرتی کے لئے جاری ہے اسے جاری رکھا جائے، فوراً TAIT امتحان کی تاریخ ڈکلیئر کی جائے و ٹیچر بھرتی کا مرحلہ مکمل کیا جائے۔

Related posts

ایران۔ مجلس میں دوران خطاب مولانا کی موت۔

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں عالمی اور قومی پوسٹ دن منایا گیا

qaumikhabrein

ہندو مسلم اتحاد کی مثال بھی ہے امروہا کا محرم

qaumikhabrein

Leave a Comment