qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اردو جرنلزم میں پی جی کورس میں داخلے کی آخری تاریخ دس جولائی

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کام سےاردو جرنلزم میں پی جی کورس کرنے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے اہم خبر ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) میں پی جی ڈپلومہ ان اردو جرنلزم کورس میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ تعلیمی سیشن23 -2022 کے اس عمل میں “درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جولائی 2022 “ہے۔ آن لائن درخواست فارم IIMC کی ویب سائٹ http://www.iimc.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ 31 جولائی 2022 کو IIMC کے نئی دہلی کیمپس میں منعقد ہوگا۔

اردو صحافت کا پی جی ڈپلومہ کورس آئی آئی ایم سی نئی دہلی کیمپس میں منعقد ہوگا۔ نئی دہلی کیمپس میں اردو صحافت کی 17 سیٹیں دستیاب ہیں۔ اس کے لیے داخلہ ٹیسٹ 31 جولائی کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک لیا جائے گا۔ امتحان میں جنرل نالج اور میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے سےمتعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔
جن طلباء نے کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبے میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے وہ آئی آئی ایم سی میں داخلے کے اہل ہیں۔۔ وہ طلباء جو اپنے بیچلر ڈگری کے آخری سال یا سیمسٹر کے امتحان میں شامل ہو چکے ہیں یا شامل ہو رہے ہیں وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ داخلہ ہو نے کی صورت میں طلباء کو 30 ستمبر 2022 تک اپنی عارضی مارک شیٹ یا سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی جمع کرانی ہوگی۔ طلباء کو کورس کے تکمیل پر ڈپلومہ صرف اسی صورت میں دیا جائے گا جب وہ آئی آئی ایم سی کے دفتر میں تصدیق کے لیے اصل ڈگری کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔

Related posts

اردو میڈیم طالبہ مریم عفیفہ انصاری۔ملک کی پہلی مسلم نیورو سرجن۔

qaumikhabrein

ممتا بنرجی پر چناؤمہم چلانے پر24 گھنٹوں کی پابند

qaumikhabrein

فلسطینی قیدیوں نے اسرائل کی ملٹری عدالتوں ک بائکاٹ شروع کردیا

qaumikhabrein

Leave a Comment