صحافی اور ادیبہ شاہ تاج خاں کی کتاب Picnic کو اتر پردیش اردو اکیڈمی نے انعام کے لئے منتخب کیا ہے۔Picnic کتاب بچوں کے لئے لکھی گئی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ کہانیوں کا مقصد بچوں کے اندر سائنسی شعور پیدا کرنا ہے۔ بچوں کے معصوم ذہنوں میں اٹھنے والے مختلف سوالوں کے جواب اس کتاب کی کہانیوں سے مل جاتے ہیں۔پونا میں مقیم شاہ تاج خاں سرکردہ صحافی ہیں۔ وہ ای ٹی وی اردو چینل سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں۔
اترپردیش اردو اکیڈمی نے جن دیگر کتابوں کو انعام کے لئے منتخب کیا ہے ان میں، ڈاکٹر نزہت فاظمہ کی’اردو میں سوانح نگاری کی روایت’ ڈاکٹر مجاہد بلال اعظمی کی ‘گاندھی جی اردو شعرا اور ادبا کی نظر میں’ خواجہ عادل احسان کی ‘صالحہ عابد حسین’ ڈاکٹر فاطمہ زہرا کی’سئنسی قوس و قزح’ اور ڈاکٹر مصباح احمد صدیقی کی ‘مشق قلم’ بھی شامل ہیں۔ منتخب کتاب کے مصنف کو انعام کے طور پر دس ہزار روپئے نقد اور ایک توصیفی سند سے نوازہ جاتا ہے۔شاہ تاج خاں کی کتاب Picnic اتنی مقبول ہوئی کہ اسکا دوسرا ایڈیشن بھی شائع ہوا۔