qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات۔کیا کرے مسلمان۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات قریب ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ذیعے امیدواروں کی فہرست جاری کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں 20 فیصد آبادی والا مسلم طبقہ ان انتخابات کو کس نظر یہ سے دیکھ رہا ہے؟ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں کن مسائل کا اسے سامنا رہا؟ اور کیا مسلمان اپنی قیادت کو مضبوط کر پائیں گے؟ ان تمام سوالوں کا جواب لکھنؤ کے متعدد مسلم دانشوروں سے جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔۔

کیا کہتے ہیں مسلم دانشور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماجی کارکن و کالم نگار مولانا ذکی نور عظیم ندوی کا کہنا ہے کہ اترپردیش کا اسمبلی انتخاب مسلمانوں کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا غیروں کے لیے ہے۔ اس انتخاب میں جو مسائل مسلمانوں کے سامنے پیش آئیں گے وہی مسائل گزشتہ پانچ برسوں میں دیگر قوموں کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ لہٰذا تعلیم و ترقی، طبی خدمات، بے روزگاری مہنگائی کو ختم کرنے جیسے مسائل بڑے مسائل کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں اور انتخابات میں جو ووٹنگ کی امید کی جارہی ہے زیادہ تر سیکولر ووٹر انہی ایشوز پر ووٹ کریں گے۔ لہٰذا مسلمانوں کے مسائل ریاست کے دیگر قوموں کے مسائل سے مختلف نہیں ہیں۔

سماجی کارکن و کالم نگار مولانا ذکی نور عظیم ندو

اسد الدین اویسی کے ریاستی انتخابات میں داخل ہونے سے اس نظریہ کو تقویت ملی ہے کہ مسلمان اپنی قیادت تلاش کر رہا ہے؟ اسد الدین اویسی کے حوالے سے بعض لوگوں کا نظریہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے مسیحا ہیں جب کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ بی جے پی کی بی ٹیم ہیں! ذکی نور عظیم ندوی نے کہا کہ اویسی نہ مسلمانوں کے مسیحا ہیں اور نہ ہی بی جے پی کی ٹیم ہیں۔ بلکہ وہ اپنی سیاسی زمین تلاش کر رہے ہیں اس کے لئے مسلمان، کمزور طبقہ کے مسائل وہ پُرزور آواز میں بلند کر رہے ہیں۔

پروفیسر ایاز اصلاحی

لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبۂ عربی میں پروفیسر و سیاسی تجزیہ نگار پروفیسر ایاز اصلاحی کہتے ہیں کہ اترپردیش میں فرقہ پرستی کی جڑیں بابری مسجد معاملے سے لے کر اب تک کافی مضبوط ہوگئی ہیں لہٰذا ریاست میں جب بھی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہوتی ہیں تو فرقہ پرست طاقتیں بھی سامنے آتی ہیں اور اس پر ووٹنگ ہوتی ہے لہٰذا جب تک سیکولر جماعتیں متحد ہوکر ان کے خلاف محاذ آرا نہیں ہوں گی اس وقت تک ریاست میں فرقہ پرست طاقتیں ختم نہیں ہوں گی اور اس وقت تک ریاست کی ترقی خوشحالی میں تبدیل نہیں ہوسکتی۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی

انہوں کہا کہ ریاست میں جس طرح دلت طبقہ کی رہنما مایاوتی، یادو کے رہنما اکھلیش یادو ہیں اسی طرح مسلمان بھی اپنا رہنما و قائد کسی کو بھی منتخب کرسکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ مایاوتی صرف دلت ووٹ سے حکومت سازی نہیں کرسکتیں۔ اکھلیش یادو صرف یادو ووٹ سے حکومت نہیں بنا سکتے۔ اسی طرح مسلم رہنما بھی صرف مسلم ووٹ سے حکومت نہیں بنا سکتا۔ لہٰذا پارٹی سب کی ہونی چاہیے۔ لیکن قیادت مسلم کی ہو۔ اگر ایسا ہو تو اترپردیش کے مسلمانوں کی بڑی کامیابی ہوگی۔
خالد رشید فرنگی محلی کی نظر میں اسکا پہلا طریقہ یہ ہے کہ اتر پردیش کی چھوٹی مسلم سیاسی جماعتوں کو بڑی سیاسی جماعتوں سے انتخاب سے قبل اتحاد یا انتخابات کے بعد اتحاد کے راستے ہموار کرنا چاہئیں تاکہ اقتدار میں آنے کے بعد اپنے مطالبات منوا سکیں۔انتخابات کے بعد کی اتحاد کی صورت یہ ہوتی ہے کہ جس پارٹی سے آپسی سمجھوتہ ہو اس پارٹی کے خلاف اسمبلی کی نشست پر امیدوار کے اعلان میں اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے امیدوار کو کتنے ووٹ ملیں گے۔ اگر مسلم سیاسی جماعت کے امیدوار کو کم ووٹ ملتے ہیں اس اسمبلی نشست پر بڑی سیاسی جماعت کی مدد کرنی چاہئے لیکن جہاں پر ان کے امیدوار جیت رہے ہیں وہاں طاقت کا مظاہرہ کریں۔ ایسا کرنے سے ووٹ تقسیم نہیں ہوگا۔

Related posts

جب علامہ رشید ترابی نے اشرف عباس کی شیروانی سلوائی

qaumikhabrein

لعنتی ابن ملجم مرادی کا قبیلہ یمن میں آج بھی موجود ہے۔

qaumikhabrein

 MIM ایم پی امتیاز جلیل میرا روڈ سے چناؤ لڑنے کے خواہاں

qaumikhabrein

Leave a Comment