qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران کو عالمی اعزاز۔یو این جنرل اسمبلی کا نائب صدر منتخب

مختلف محاذوں پر دشمنوں سے نبرد آزما ایران مختلف میدانوں میں مسلسل ترقی کررہا ہے۔ حال ہی میں اس نے عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے کو جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کا نائب صدر منتخب کرلیا ہے۔

اس فیصلے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کو جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایشیاء پیسیفک گروپ کی جنرل اسمبلی کے پانچ نائب صدرو میں سے ایک کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے جو کہ اگلے ستمبر میں باقاعدہ فعال ہو جائے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے امیدوار کو جنرل اسمبلی کی اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کی کمیٹی کا نمائندہ اور کمیٹی کے بورڈ کا رکن بھی مقرر کیا ہے۔ ایران کی تقرری ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ جب گزشتہ ہفتوں کے دوران نیویارک میں امریکہ نے سفارتی حلقوں میں ان دونوں عہدوں پر ایران کی تقرری کو روکنے کیلئے بھرپور کوششیں کی تھیں۔
اقوام متحدہ کے ارکان نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے ڈینس فرانسس کو اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کا صدر منتخب کیا ہے جو رواں سال ستمبر کے آخری ہفتے میں باقاعدہ عہدہ سنبھال لے گا۔

Related posts

نہٹور میں یوم ذ یا بیطس پر بیداری ریلی

qaumikhabrein

جامعہ الازہر کے شیخ آیت اللہ سیستانی سے کریں گے ملاقات

qaumikhabrein

پاکستانی صحافی ارشد قتل کیس۔ شک کے دائرہ میں سابق فوجی سربراہ باجوا بھی

qaumikhabrein

Leave a Comment