qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور۔ ہندستان نے کی مخالفت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جسکے مطابق ہر برس 15 مارچ کو اسلامو فوبیا مخالف عالمی دن منانےکی تجویز ہے۔ 193رکنی جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔ مسلم ملکوں کے ذریعے مشترکہ طور پر پیش اس قرارداد میں مذہب اور عقیدے کی آزادی کے حق پر زور دیا گیا گیا ہے۔ جنرل اسمبلی میں منظور یہ قرارداد 1981 کی اس قرارداد کی یاد دلاتی ہے جس میں مذہب کی بنیاد پر عدم رواداری اور امتیاز کی تمام قسموں کے خاتمے کی اپیل کی گئی تھی۔

ایران،پاکستان،ترکی، سعودی عرب ،اردن اور انڈو نیشیا نے بحث کی قیادت کی اور اسلامو فوبیا سے مقابلے کے اپنے عہد کی توثیق کی۔قرارداد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے امتیازی سلوک، عدم رواداری اور تشدد میں اضافے پر تشویش ظاہر کی گئی۔قرارداد میں یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ اسلامو فوبیا کے خلاف ہر سال 15 مارچ کو عالمی دن منایا جائے۔ اس درمیان اسلامو فوبیا مخالف قرارداد پر ہندستان نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ہندستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرو مورتی نے جنرل اسمبلی میں کہا کہ ہندستان سمجھتا ہیکہ قرارداد مثالی نہیں ہے اور یہ اقوام متحدہ کو مذہبی خانوں میں تقسیم کر دےگی۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مذہب کے 1.2 ملین پیروکار، بودھ مذہب کے 535 ملین پیروکاراور سکھ مذہب کے 30 ملین پیروکار دنیا میں موجود ہیں۔اب وقت آگیا ہیکہ صرف ایک مذہب کو الگ کرنے کے بجائے مذہبی ہراس کو پھیلنے سے روکنا تسلیم کیا جائے۔ ہندستانی نمائندے نے یہ بھی کہا یہ ضروری ہیکہ اقوام متحدہ ایسے مذہبی معاملوں سے بالا تر رہے۔مبصرین کا کہنا ہیکہ اسلامو فوبیا کی مخالفت والی قرارداد منظور ہونے سے ہندستان اس لئے بے چین ہے کیونکہ جب سے ہندستان میں نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی ہے اس وقت سے ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے ماحول میں اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

نجف سے کربلا تک۔جاری ہے عاشقوں کا سفر

qaumikhabrein

بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر کی جانب سے “صحت مند نہٹور” مہم چلائی جائےگی

qaumikhabrein

خصوصی شرائط کے ساتھ حج کرانے کا سعودی حکومت کا اعلان

qaumikhabrein

Leave a Comment