
روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں اسے 63 ممالک کے جنگجوؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں 63 ممالک کے 6 ہزار 824 غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں ایک ہزار 35 غیر ملکی جنگجو مارے جا چکے ہیں اور اس وقت ماریوپول میں 4 سو کے قریب غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔
روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں ایک ہزار 717 غیر ملکی جنگجو پولینڈ سے آئے ہیں، 15 سو غیر ملکی جنگجو امریکہ اور کینیڈا سےجبکہ 6 سو غیر ملکی جنگجو برطانیہ اور جارجیا سے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک نے داعش کے ہزاروں دہشتگردوں کو روس سے لڑنے کیلئے یوکرین بھیجا ہے۔