یوکرائنی شہری جنگ لڑنے سے گریز کرتے ہوئے ہر ممکن طریقہ سے ملک سے فرار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائنی شہری جنگ لڑنے سے گریز کرتے ہوئے ہر ممکن طریقہ سے ملک سے فرار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بچوں کے کپڑوں کے ڈبے میں چھپ کر مالدوا جانے والا ایک یوکرائنی شہری پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق پکڑے گئے شخص کی گاڑی بیوی چلا رہی تھی،جبکہ 2 بچے بھی گاڑی میں موجود تھے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یوکرائنی فوج نے مرد کو ڈبے میں سے نکال کر واپس بھیج دیا ہے۔
ادھریوکرائنی صدر نے ملکی صورتحال کو نائن الیون قراردیکر ایک بار پھر امریکہ سے مدد مانگی ہے۔