qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

خود ہتھیار لیکر اسرائل پہونچے برطانوی وزیر اعظم

بے غیرتی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ایسا واقعہ دنیا میں کبھی نہیں ہوا کہ کسی ملک کا وزیر اعظم خود ہتھیار وں کو پہونچانے کے لئے کسی ملک پہونچا ہو لیکن ایسا ہوا۔ بے گناہ فلسطینیوں کی جان لینے کے لئے اسرائل کو ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک خود ہتھیار لیکر اسرائل پہونچ گئے۔بے غیرتی اور بے حسی کی انتہا کرتے ہوئےبرطانوی وزیر اعظم اس کارگو جہاز میں سوار ہو کر تل ابیب پہونچے جس میں ہتھیاروں کی کھیپ تھی۔

اسرائل کو فلسطینیوں پر حملے کرنے کے لئے مغربی ملکوں کی جانب سے بھاری مقدار میں ہتھیار سپلائی کئے جارہے ہیں لیکن فلسطینیوں تک پانی، خوراک، دواؤں اور ایندھن تک کی رسائی کو نا ممکن بنا دیا گیا ہے۔اور یہ مغربی دنیا خود کو مہذب ، ترقی یافتہ اور حقوق انسانی کا پاسبان بتاتی ہے۔اسرائل کو ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مغربی ملکوں کی یہ بھی بھرپور کوشش ہیکہ فلسطینیوں تک اپنا دفاع کرنے کے لئے کسی بھی طرح ہتھیار نہ پہونچنے پائیں۔

Related posts

اربعین کے عزاداروں کے لئے تہران سے کربلا تک ٹرین سروس

qaumikhabrein

میرٹھ۔ اے ایم یو کی سابق خواتین طالبات نے سر سید کو پیش کیا خراج

qaumikhabrein

کورونا کی وبا۔دسویں کاامتحان منسوخ۔ بارہویں کا ملتوی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment