qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ کیلئے پہلی بار ایک مسجد نامزد۔

برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ اسٹرلنگ پرائز (Stirling Prize) کے لیے پہلی بار ایک مسجد کونامزد کیا گیا ہے۔
کیمبرج سینٹرل مسجد لکڑی کے ڈھانچے پر تیارکی گئی ہے، یہ مسجد سبز توانائی پر زیادہ انحصار کرنے والی یورپ کی پہلی ماحول دوست یا ایکو فرینڈلی مسجد ہے۔

مسجد کا ڈیزائن اسلامی اور انگریزی تعمیراتی روایات کا حسین امتزاج ہے۔اس مسجد کی تمعیر پر تقریباً 2 کروڑ برطانوی پاؤنڈز خرچ ہوئے۔اس خوبصورت مسجد کی تعمیر میں لکڑی، اینٹوں اور ٹائلس کا استعمال کیا گیا ہے۔

مسجد میں ایک ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں، اس مسجد کو 24 اپریل 2019 کو عوام کے لیےکھول دیا گیا تھا۔
بہترین فن تعمیرکے باعث مسجد کو اسٹرلنگ پرائز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انعام کا اعلان 14 اکتوبرکو کیا جائےگا۔(بشکریہ۔ گلوبل نیوز)

ٹرینڈنگ

https://www.qaumikhabrein.com/news/2027/%d9%be%d8%b1%d9%88%d9%81%db%8c%d8%b3%d8%b1-%d9%85%d9%86%d8%b8%d8%b1-%d8%b9%d8%a8%d8%a7%d8%b3%db%94%db%94%d9%85%db%8c%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d8%af-%d8%b3%d8%b9%d8%a7%d8%af%d8%aa/

Related posts

ملک کے ہر شہری کو مفت لگائی جائے کورونا ویکسین۔ ممتا بنرجی۔

qaumikhabrein

نواز شریف کا اب برطانیہ میں رہنا مشکل۔ حکومت نے ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

qaumikhabrein

مصر کے جید سنی عالم نے شیعت قبول کرلی

qaumikhabrein

Leave a Comment