qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ وار تعطیل جمعہ ،ہفتے کی نہیں ہوگی

متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کردی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ وار تعطیل جمعہ ،ہفتے کی بجائے ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ایسےافراد جو گھر سے کام کرنے کے اہل ہیں وہ جمعہ کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ْ

ابو ظہبی کے سرکاری میڈیا دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہ گیا ہیکہ اوقات کار میں تبدیلی عالمی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ اسکا مقصد مالی اور بزنس سیکٹرز میں بہتری حاصل کرنا ہے۔نئے اوقات کار کے تحت ملازمین کو پیر تا جمعرات روزانہ آٹھ گھنٹے کام مکمل کرنا ہوگا اور جمعہ کو ساڑھے چار گھنٹے کام کرنا ہوگا۔ جمعہ کے روز ملازم گھر یا دفتر میں کام کرنے کا راستہ منتخب کرسکتے ہیں۔ جمعہ کا خطبہ اور نماز ڈیڑھ بجے ہوگی۔ یو اے ای کے کچھ ہمسایہ ملکوں میں جمعہ کی نماز سے قبل دوکانیں کھولنے پر پابندی عائد ہے۔یو اے ای کے نئے اوقات کار دنیا میں سب سے کم گھنٹوں پر مشتمل ہونگے۔

Related posts

مولا علی کی وصیت پر عمل کرنے سے انسان کامل بنا جاسکتا ہے۔ مولانا شہوار

qaumikhabrein

‘غزل اور علم عروض’ کے زیر عنوان ورکشاپ کا اہتمام

qaumikhabrein

غفراں مآب نےہندستان میں شیعوں کوتشخص عطا کیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment