
پیٹرول پیدا کرنے والے ملک متحدہ عرب امارات میں 12 فیصد اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم ہوگئی جو ہندستانی کرنسی کے حساب سے 99.48 روپے ہے۔
خبروں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کردیا گیا۔ اس بار پٹرول کی قیمتوں میں 12 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم یعنی 99.48 ہندستانی روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت 4.76 درہم یعنی ہندستانی 102.27 روپے ہو گئی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب مارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ میں بھی ایک لیٹر پٹرول 1.91 پاؤنڈ یعنی ہندستانی 181.63 روہے کا ہوگیا جب کہ ڈیزل کی قیمت 1.99 پاؤنڈ ہے جو ہندستان کے 189.24روپے ہیں۔
اسی طرح امریکا میں بھی مختلف ریاستوں میں ایوریج 5 ڈالر فی لیٹر کی حساب سے فروخت ہو رہا ہے
واضح رہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیت اس وقت فی بیرل 100 ڈالر ہے۔