qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات میں اب شادی سے قبل جنسی تعلقات نا جائز نہیں رہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کےنام نہاد مسلم حکمران بھی آل سعود کی طرح شریعت محمدی کی پامالی میں مصروف ہوگئے ہیں۔1 جنوری 2022 سے متحدہ عرب امارات میں شادی سے قبل جنسی تعلقات کو جائز اور قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔میڈیا جنسی تعلقات قائم کرنے کو بھی جرائم کی فہرست سے نکال کر اسے قانونی تحفظ فراہم کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے شادی سے قبل جنسی تعلق استوار کرنے، شراب نوشی، غیرت کے نام پر قتل جیسے قوانین میں نرمی کی ہے۔ مجموعی طور پر 40 قوانین میں نرمی کی گئی ہے جس کی تفصیلات بتدریج آ رہی ہیں۔ان ترمیم شدہ قوانین کا اطلاق 1 جنوری 2022 سے ہوگا۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوڑے باقاعدہ شادی سے قبل پیدا ہونے والی بچوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے فوری طور پر شادی کرلیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر والدین بچے کو تسلیم نہیں کرتے اور اس کی دیکھ بھال نہیں کرتے تو ان پر فوجداری مقدمہ چلایا جائے گا جس کی سزا دو سال قید ہوسکتی ہے۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں شادی سے قبل جنسی تعلق قائم کرنے اور اسکے نتیجے میں بچوں کی پیدائش قابل گرفت جرم تھا تاہم اب یہ صرف اس صورت میں جرم شمار کیا جائے گا جب شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کو اپنے بچے کے طور پر نہ اپنایا جائے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین میں یہ غیراسلامی تبدیلی اور خلاف شریعت تبدیلیاں غیر ملکی عیاش سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کے حصول کیلئے ممکن بنائی جارہی ہیں۔
اماراتی حکمران فحاشی وعیاشی کو فروغ دیکر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنا چاہتےہیں تاکہ شوقین مزاج اور شراب وشباب کے رسیا یورپ اور امریکا جانے کے بجائے دبئی اور ابوظہبی کارخ کریں اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ حاصل کیا جائے۔
یاد رہے کہ چند دنوں قبل ہی متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کا پہلا سفیر تعینات ہوا ہےخدا جانےدین کے سوداگر یہ عرب شہزادے آگے کیا گل کھلانے والے ہیں۔ اسرائیلی سفیر کو شاہی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔ اسرائیلی پرچم لہارا گیا گیا تھا اور اسرائیل کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی تھی۔


Related posts

رفیق زکریا کالج فار ویمنس میں بزنس ایکسپو

qaumikhabrein

”سخنِ حق کو فضیلت نہیں ملنے والی“۔۔تحریر۔سراج نقوی

qaumikhabrein

امروہا میں ایک شام ڈاکٹر لاڈلے رہبر کے نام

qaumikhabrein

Leave a Comment