qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

یہودی عالم نے عرب امارات کی جامع مسجد میں علما کو درس دیا۔

متحدہ عرب امارات کے علما اور دیگر اعلیٰ شخصیات کو یہودی عالم دین کے درس کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ ایسا لگتا ہیکہ عرب امارات کے علما اور اہم شخصیات کے لئے اسلامی تعلیمات کی کوئی اہمیت نہیں رہ گئی ہے۔

اسرائیل یہودی ربی ایلی عبادی نے گزشتہ جمعہ کو متحدہ عرب امارت کی مرکزی جامع مسجد میں درس دیا ہے. اسرائیلی ربی کے درس میں متحدہ عرب امارات کی سپریم مذہبی اتھارٹی و معروف مذہبی شخصیت عبداللہ بن بیه سمیت سینکڑوں علماء نے شرکت کی.

متحدہ عرب امارات کے سوشل میڈیا کے سرگرم افراد نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی یہودی ربی کا مرکزی جامع مسجد میں خطاب کروانا اسلام کے ساتھ خیانت قرار دیا ہے. یاد رہے کہ 2020 میں اسرائیل – متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سیاحتی و سیاسی دسیوں معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے اور اب یہودیوں کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی بھی برقرار کر لی گئی ہے.

Related posts

مہاراشٹر میں اساتذہ کی 31 ہزار 472 اسامیاں خالی ہیں۔

qaumikhabrein

آسٹریلیا کی وکٹورین پارلیمنٹ میں یوم حسین

qaumikhabrein

سعودی عرب سمیت 6 ملکوں نے ٹرمپ کے ہوٹل پر 7 لاکھ ڈالر لگا دئے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment