qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

عرب مارات اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا

فلسطینی کاز کے غدار متحدہ عرب امارات اور فلسطینیوں پر آئےدن مظالم ڈھانے والے اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت 95 فیصد تجارتی مصنوعات کسٹم فری ہوں گی۔
رائٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کسٹم فری ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی وزارت معیشت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کو کسٹم فری قرار دیا گیا ہے جن میں زراعت، خوراک، طب، کاسمیٹک اور سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔
اسرائیل اور امارات کے اعلیٰ حکام کے درمیان طے پانے والے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو انتہائی آسان بنادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے غدار حکمراں نے 2020 میں اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات قائم کرلیے تھے ۔ عرب حکمرانوں کی جانب سے فلسطینی عوام اور بیت المقدس کے ساتھ غداری اور خيانت کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

افغانستان۔ مسجد پر فائرنگ۔ ایک ہی گھر کے آٹھ افراد ہلاک۔

qaumikhabrein

برطانیہ۔ فلسطین حامیوں کا احتجاج۔ اسرائیل کے لئے ڈرون پرزے بنانے والی کمپنی میں ہنگامہ۔

qaumikhabrein

’بے حسی شرط ہے جینے کے لیے‘ سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment