
اسلام دشمن یہودیوں سے دوستی کے معاملے میں متحدہ عرب امارات بالکل برہنہ ہو گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ایوان صدر کے باہر اسرائیلی پرچم بھی لہرایا گیا۔ مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار مقبوضہ فلسطین پر گزشتہ 70 برس سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پر قابض ملک اسرائیل کا جھنڈا لہرایا گیا۔

امارات میں اسرائیل کے سفیر عامر ہائیک کو صدارتی محل (قصر الوطن) آمد کی دعوت دی گئی۔ صدارتی محل کے گارڈز نے اسلام دشمن یہودی ملک کے سفیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔اسرائیلی سفیر نے سفارتی اسناد پیش کیں۔اسرائیل اور عربوں کی دوستی اب نئی بات نہیں رہ گئی ہے۔۔اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان فضائی سروس کا آغاز ہوچکا ہے۔
عبرانی اخبار کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں قائم بن گوریون ہوائی اڈے سے ایک پرواز سعودی عرب کے شہر الریاض کے لیے روانہ ہوئی۔اماراتی کمپنی رائل جیٹ کی پروازتل ابیب سے مسافروں کو لے کر سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچی۔ اخبار نے اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔