qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ٹویٹر نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر اور مودی حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں۔ڈیڑھ سال سے جاری تنازعہ نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔
ٹوئٹر نے مرکزی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے مواد ہٹانے کے کچھ احکامات کو چیلنج کیا ہے۔
کرناٹک ہائی کورٹ میں دائر مقدمے میں ٹوئٹر نے مودی حکومت پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو متعدد ٹوئٹس ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ہندستانی حکومت اور ٹوئٹر کے درمیان تنازع ڈیڑھ سال سے جاری ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے مواد ہٹانے کے احکامات پر ٹوئٹر نے جزوی طور سے ہی عملدرآمد کیا
ہندستان میں گزشتہ سال انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین نافز کئے گئے تھے جن کے باعث ٹوئٹر کے پاس مواد ہٹانے کے احکامات کو چیلنج کرنے کا زیادہ اختیار نہیں رہا۔
ٹوئٹر اور مودی حکومت کے درمیان تنازع 24 مئی 2021 کو اس وقت سامنے آیا تھا جب دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دفاتر پر چھاپے مارے تھے تاکہ حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان کے ٹوئٹس پر لگائے جانے والے لیبل پر تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔
اس موقع پر دہلی پولیس نے کہا تھا کہ اس کے پاس شکایت درج کرائی گئی تھی اور ٹوئٹر انڈیا کے دفاتر میں جانے کا مقصد تحقیقات کے لیے نوٹس دینا تھا۔
ٹوئٹر نے اس واقعے کو انتقامی کارروائی قرار دیا تھا اور ہندستان میں ٹوئٹر کی پبلک پالیسی ہیڈ مہیما کول مستعفی ہوگئی تھیں۔

Related posts

امروہا میں بنت پیغمبر فاطمہ زہرا کی ولادت کا جشن

qaumikhabrein

عراق میں داعش کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ بن رہا ہے امریکہ

qaumikhabrein

کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے پریمیئر کی بیٹی مسلمان سے شادی کریگی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment